حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

جی پی فنڈ (G.P Funds) کے احکام

فتوی نمبر : 683 0000-00-00 52 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

سوال: پاکستان میں سرکاری ملازمین سے ماہانہ تنخواہ میں سے کچھ رقم کٹوتی کی جاتی ہے، اس میں پنشن،جی پی فنڈ/GPF اور مختلف فنڈز کی کٹوتی ہوتی ہے دورِ خدمت ختم ہونے پر جو رقم ملتی ہے، وہ اپنی جمع شدہ رقم کے علاوہ ایک اضافی رقم (سود) کے ساتھ دی جاتی ہے یہ اضافی رقم کیا سود کے حکم میں آئے گی؟ یا حکومت کی طرف سے انعام اور ملازم کا حق سمجھا جائے گا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ سرکاری اور پرائیوٹ ادارے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کر کے جی پی فنڈ میں جمع کرتے ہیں اور ریٹائرمنٹ پر اصل رقم کے ساتھ اضافہ دیتے ہیں۔ اس کی تین صورتیں ہیں: (1) اگر ملازم کو اختیار نہ دیا جائے اور کمپنی لازماً تنخواہ سے کٹوتی کرے تو اس پر ملنے والی زائد رقم تنخواہ کے حکم میں ہے، لہٰذا یہ لینا شرعاً جائز ہے۔ (2) اگر ملازم کو ادارے کی طرف سے اختیار دیا جائے اور وہ اپنی مرضی سے فنڈ میں شامل ہو اور تنخواہ سے رقم کٹوائے تو وہ صرف اپنی جمع شدہ رقم لے سکتا ہے، اس پر ملنے والا اضافہ لینا مناسب نہیں، البتہ اگر کمپنی اپنی طرف سے کچھ رقم ملا کر شامل کرے تو وہ بھی ملازم کے لیے حلال ہوگی۔ (3) اگر ملازم جبری کٹوتی کے ساتھ اپنی مرضی سے مقررہ رقم سے زیادہ جمع کرائے تو اس میں جتنی رقم جبرا بغیر اختیار کے انویسٹ کی اس کا اضافہ لینا جائز ہے اور جو رقم اپنی مرضی سے انویسٹ کی اس پر اضافہ لینا مناسب نہیں،البتہ اصل رقم واپس لے سکتے ہیں اور اگر اضافی رقم لے لی تو اسے بغیر نیت ثواب صدقہ کر دیں۔

البحر الرائق:(300/7،ط: دارالكتاب الإسلامي) (قوله بل بالتعجيل أو بشرطه أو بالاستيفاء أو بالتمكن) يعني لا يملك الأجرة إلا بواحد من هذه الأربعة والمراد أنه لا يستحقها المؤجر إلا بذلك كما أشار إليه القدوري في مختصره لأنها لو كانت دينا لا يقال أنه ملكه المؤجر قبل قبضه وإذا استحقها المؤجر قبل قبضها فله المطالبة بها وحبس المستأجر عليها وحبس العين عنه وله حق الفسخ إن لم يعجل له المستأجر كذا في المحيط لكن ليس له بيعها قبل قبضها. الشامية:(166/5،ط: دارالفكر) وفي الأشباه كل قرض جر نفعا حرام فكره للمرتهن سكنى المرهونة بإذن الراهن. جواہر الفقہ:(258/3،ط: دارالعلوم کراچی) "جبری پراویڈنٹ فنڈ پر جو سود کے نام پر رقم ملتی ہے ، وہ شرعا سود نہیں، بلکہ اجرت(تنخواہ)ہی کا ایک حصہ ہے اس کا لینا اور اپنے استعمال میں لاناںجائز ہے ،البتہ پراویڈنٹ فنڈ میں رقم اپنے اختیار سے کٹوائی جائے تو اس میں تشبہ بالربوا بھی ہے اور ذریعہ سود بنالینے کا خطرہ بھی ، اس لیے اس سے اجتناب کیا جائے۔"
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چوری کیے ہوئے مال كاحكم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اجیر خاص کا کام کیے بغیر تنخواہ لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سود پر بینک سے قرضہ لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جی پی فنڈ (G.P Funds) کے احکام
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
یوٹیوب کی کمائی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈبو یا دیگر گیموں کے لیے دکان کرائے پر دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قبرستان سے چوری کر کے عورتوں کے بال بیچنے کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آن لائن ٹریڈنگ کی مخصوص صورت کا حکم اور مذکورہ آمدن سے کی گئی دعوت کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رشوت کا پیسہ لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فجر کی نماز وقت ختم ہونے کے بعد پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کریڈٹ کارڈ کا استعمال
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اسکول، مدرسے کی فیس لیٹ ہونی کی صورت میں مالی جرمانہ لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تکاروں کو فصل لانے کی شرط پر قرض دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوٹی پارلر میں مساج کرنے والی خواتین کی کمائی کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سودی مال سے بنائے گئے گھر، دکان کو کرائے پر لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گٹارکے خریدوفروخت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوہری شہریت رکھنے والے شخص کو ملنے والے وظیفے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آن لائن شناختی کارڈ بنانے پر کمیشن لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مجبوری میں رشوت دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
انشورنس کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک سے قسطوں پر گاڑی خریدنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم ممالک میں رہائش کی ضرورت پر سودی قرض لینا کیسا ہے ؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اسٹوڈیو کے لیے ویب سائٹ بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈاکٹرز کا ادویات میں کمیشن لینا اور کمپنی سے قرض لے کر اس کے بدلے کمپنی کی پروڈکٹس خریدنا