عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

زکوۃ کن لوگوں کو دی جاسکتی ہے؟

فتوی نمبر : 724 0000-00-00 105 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب کیسے ہو آپ ؟ مفتی صاحب زکوٰۃ کس کس کو دے سکتے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ وہ مسلمان جس کے پاس اپنی بنیادی ضروریات، جیسے رہائش، لباس، اور استعمال کے برتن وغیرہ کے علاوہ نصاب کے برابر یا اس سے زائد مال موجود نہ ہو اور وہ سید یا قریشی بھی نہ ہو تو وہ زکوٰۃ کا مستحق سمجھا جائے گا اور اسے زکوٰۃ دی جا سکتی ہے، لیکن اگر کسی شخص کے پاس صرف سونا ہو اور اس کی مقدار ساڑھے سات تولہ (یعنی 87.479 گرام) تک پہنچ جائے یا صرف چاندی ہو اور وہ ساڑھے باون تولہ (یعنی 612.36 گرام) تک ہو یا ان میں سے کسی ایک کے برابر نقد رقم یا تجارتی مال موجود ہو یا مختلف قسم کے اموال کو ملا کر چاندی کے نصاب کے برابر مالیت حاصل ہو جائے یا اس کے پاس ضرورت سے زائد ایسا سامان ہو، جس کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہو تو وہ شخص صاحبِ نصاب شمار ہوگا اور اسے زکوٰۃ دینا جائز نہیں ہوگا۔

القراٰن:(60/9)* اِنَّمَا الصَّدَقٰتُ لِلْفُقَرَآءِ وَ الْمَسٰكِیْنِ وَ الْعٰمِلِیْنَ عَلَیْهَا وَ الْمُؤَلَّفَةِ قُلُوْبُهُمْ وَ فِی الرِّقَابِ وَ الْغٰرِمِیْنَ وَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ ابْنِ السَّبِیْلِؕ-فَرِیْضَةً مِّنَ اللّٰهِؕ-وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ. *بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع:(47/2،ط:دارالکتب العلمیۃ بیروت)* وكما لا يجوز صرف الزكاة إلى الغني لا يجوز صرف جميع الصدقات المفروضة والواجبة إليه كالعشور والكفارات والنذور وصدقة الفطر لعموم قوله تعالى ﴿إنما الصدقات للفقراء﴾ [التوبة: ٦٠] وقول النبي ﷺ «لا تحل الصدقة لغني» ولأن الصدقة مال تمكن فيه الخبث لكونه غسالة الناس لحصول الطهارة لهم به من الذنوب، ولا يجوز الانتفاع بالخبيث إلا عند الحاجة والحاجة للفقير لا للغني. *الھندیة:(189/1،ط:دارالفکر)* لا يجوز دفع الزكاة إلى من يملك نصابا أي مال كان دنانير أو دراهم أو سوائم أو عروضا للتجارة أو لغير التجارة فاضلا عن حاجته في جميع السنة هكذا في الزاهدي والشرط أن يكون فاضلا عن حاجته الأصلية، وهي مسكنه، وأثاث مسكنه وثيابه وخادمه، ومركبه وسلاحه، ولا يشترط النماء إذ هو شرط وجوب الزكاة لا الحرمان كذا في الكافي. ويجوز دفعها إلى من يملك أقل من النصاب، وإن كان صحيحا مكتسبا كذا في الزاهدي.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سید کو زکوۃ دینے کا حیلہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوسرے کی طرف سے زکوة اداکرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صرف تنخواہ پر گزربسر کرنے والے شخص کو زکوٰۃ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کے پیسوں سے کنواں یا بورنگ کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ٹیوشن پڑھانے والے قاری صاحب کو تنخواہ کی مدمیں زکوۃ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ کے مستحق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اصول و فروع کو زکوٰۃ دینےکاشرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر رہائشی طلبہ والے مدرسے کو زکوٰۃ و صدقات دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی فاؤنڈیشن کو دیے گئے زکوۃ کے فنڈ سے طلبہ کی فیس ادا کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر رہائشی طلبہ والے مدرسے میں زکوٰۃ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کی رقم سے اسپتال بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کے پیسوں سے سرکاری اسکول کی تعمیر کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ کاحکم اور طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ فلسطین بھیجنا زیادہ افضل ہے یا اپنے شہر کے لوگوں کو دینا افضل ہے۔
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کی رقم سے معلمات کو تنخواہ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مستحق کو زکوۃ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کے مستحق کو تحفہ بول کر زکوۃ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کاشتکاری کی زمین ہونے کی صورت میں زکوٰۃ لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مالدار بیوی کے شوہر کو زکوٰۃ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صاحب نصاب شخص کا نفلی صدقہ کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیمار بھائی کو زکوۃ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ کے مال سے بھائی کے گھر میں بورنگ کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فدیہ کا مصرف
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مانگنے والے مسکین کو زکوۃ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوة کی رقم کو مخصوص مصرف میں خرچ کرنے کا حکم