حظر و اباحت / جائز و ناجائز /

گری پڑی چیز کے استعمال کا حکم

فتوی نمبر : 981 0000-00-00 139 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مسئلہ یہ ہے کہ گاڑی میں سے کچھ سامان گرا ہے اور گاڑی والے کوآواز دینے کےباوجود بھی نہیں رکا تو سامان یہاں پر رکھا ہوا ہے جس کا مالک نہیں مل رہا تو ایسے سامان کے ساتھ کیا کیا جائے اور اس سامان میں جائے نماز، اور چٹائی بھی ہے اس کو نماز پڑھنے کے لیے خود یا کسی کو دینا جائز ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اگر کسی کو کوئی گم شدہ رقم یا چیز ملے اور اس کا مالک معلوم ہو تو فوراً مالک تک پہنچا دے۔ اور اگر امید ہو کہ مالک خود تلاش کرتا ہوا آ جائے گا تو وہ چیز وہیں چھوڑ دے۔ اگر مالک معلوم نہ ہو اور ضائع ہونے کا اندیشہ ہو تو وہ چیز اٹھا لے، اسے "لقطہ" کہا جاتا ہے۔ لقطہ کا حکم یہ ہے کہ اس کی گمشدگی کا اعلان کیا جائے اور مالک تک پہنچانے کی کوشش کی جائے۔ اگر مالک نہ ملے اور حفاظت دشوار ہو تو اس چیز کو صدقہ کر دیا جائے۔ مزید یہ کہ اگر پانے والا خود فقیر ہو تو وہ اس چیز کو اپنے استعمال میں لا سکتا ہے، تاہم صدقہ کرنے یا فقیر ہونے کی وجہ سے خود استعمال کرنے کی صورت میں اگر بعد میں مالک مل جائے تو تاوان ادا کرنا ضروری ہوگا۔ پوچھی گئی صورت میں اگر سائل خود فقیر ہے تویہ سامان استعمال کرسکتا ہے اور اگر خود فقیر نہیں تو اس سامان کو صدقہ کرے۔

*رد المحتار:(287/4 ،ط: دار الفکر)* ( وعرف ) أي نادى عليها حيث وجدها وفي المجامع ( إلى أن علم أن صاحبها لا يطلبها أو أنها تفسد إن بقيت كالأطعمة ) والثمار ( كانت أمانة ) لم تضمن بلا تعد فلو لم يشهد مع التمكن منه أو لم يعرفها ضمن إن أنكر ربها أخذه للرد وقبل الثاني قوله بيمينه وبه نأخذ حاوي وأقره المصنف وغيره ( ولو من الحرم أو قليلة أو كثيرة ) فلا فرق بين مكان ومكان ولقطة ولقطة ( فينتفع) الرافع ( بها لو فقيرا وإلا تصدق بها على فقير ولو على أصله وفرعه وعرسه إلا إذا عرف أنها لذمي فإنها توضع في بيت المال ) تاترخانية و في القنية لو رجا وجود المالك وجب الإيصاء ( فإن جاء مالكها ) بعد التصدق ( خير بين إجازة فعله ولو بعد هلاكها) وله ثوابها ( أو تضمينه ). *الهداية في شرح بداية المبتدي: (2 / 418،ط: دار احیاء التراث العربي)* قال: فإن جاء صاحبها وإلا تصدق بها إيصالا للحق إلى المستحق وهو واجب بقدر الإمكان وذلك بإيصال عينها عند الظفر بصاحبها وإيصال العوض وهو الثواب على اعتبار إجازة التصدق بها وإن شاء أمسكها رجاء الظفر بصاحبها. *الهندية:(289/2 ،ط:دارالفکر)* ویعرف الملتقط اللقطۃ فی الاسواق والشوارع مدۃ یغلب علی ظنہ ان صاحبہا لا یطلبہا بعد ذلک ہو الصحیح کذا فی مجمع البحرین.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت پرقرآنی آیات والی چادرڈالنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسبو ق سجدہ سہو میں امام کی اقتداء کرے گا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مشترکہ کاروبار میں نفع کی تقسیم کا طریقہ کار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مور پالنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نمازوں کی رکعات کی ترتیب
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فرض نماز کی آخری ایک یا دونوں رکعتوں میں فاتحہ کے ساتھ کوئی اور سورت ملانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قسطوں پر گاڑی خرید کر اسی شخص کو نقد کم قیمت پر فروخت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شک سے وضو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عنوان : سنت مؤکدہ نماز
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خطبہ کا موبائل فون سے پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کھال کو دباغت سے پہلے بیچنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فجر کی نماز کے بعد سونے کا حکم