عقائد / /

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو اماں کہنے کا حکم

فتوی نمبر : 988 0000-00-00 178 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! کیا حضرت فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو اماں فاطمہ نہیں کہہ سکتے؟ کیا اماں کا صیغہ صرف امہات المؤمنین کے لیے مخصوص ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ ’’امہات المؤمنین‘‘ (مؤمنین کی مائیں) کا لقب صرف رسول اللہ ﷺ کی ازواجِ مطہرات کے ساتھ خاص ہے، اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: ’’النبی أولى بالمؤمنين من أنفسهم وأزواجه أمهاتهم‘‘ (الاحزاب: 6) ’’ایمان والوں کے لیے نبی ﷺ ان کی اپنی جانوں سے بھی زیادہ قریب تر ہیں اور آپ کی بیویاں ان کی مائیں ہیں۔‘‘ اس آیت سے واضح ہوتا ہے کہ حضور اکرم ﷺ کی بیویاں امت کے لیے بمنزلہ ماں ہیں، مگر یہ ماں بننا نسبی یا حقیقی اعتبار سے نہیں، بلکہ احترام، تعظیم اور ان کے ساتھ نکاح کے ہمیشہ کے لیے حرام ہونے کے پہلو سے ہے۔ علمائے کرام نے لکھا ہے کہ یہ خصوصیت صرف ازواجِ مطہرات کی ہے، لہٰذا نبی اکرم ﷺ کی بیٹیوں مثلاً سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا وغیرہ کو ’’امہات المؤمنین‘‘ کہنا درست نہیں۔

*تفسير ابن كثير: (6/ 159،ط:دار ابن الجوزي)* وقال تعالى: {وَأَزْوَاجُهُ أُمَّهَاتُهُمْ} أي: في الحرمة والاحترام، والتوقير والإكرام والإعظام،ولكن لا تجوز الخلوة بهن ولا ينتشر التحريم إلى بناتهن وأخواتهن بالإجماع، وإِن سمى بعض العلماء بناتهن أخوات المؤمنين كما هو منصوص الشافعي رضي الله عنه في (المختصر)، وهو من باب إطلاق العبارة لا إثبات الحكم. *الموسوعة الفقهية الكويتية:(264/6،ط:دارالسلاسل)* يؤخذ من استعمال الفقهاء أنهم يريدون بـ " أمهات المؤمنين " كل امرأة عقد عليها رسول الله صلى الله عليه وسلم ودخل بها، وإن طلقها بعد ذلك على الراجح. *معجم المناهي اللفظية:(ص:143،ط:دارالعاصمة)* من خصوصيات زوجات النبي عليه الصلاة والسلام، أنهن أمهات المؤمنين، قال الله تعالى: {النبي أولى بالمؤمنين من أنفسهم وأزواجه أمهاتهم} فكل واحدة منهن - رضي الله عنهن - يصدق عليها أنها: ((أم المؤمنين)) . فهن أمهات المؤمنين في الاحترام، والإكرام، وحرمة الزواج بهن بعده - صلى الله عليه وسلم -، وكما لا يشاركهن أحد في هذه الخصوصية، فلا يشاركهن أحد في إطلاق هذا اللقب.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قضا نماز پڑھنے کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک ہزار کا نقلی نوٹ پانچ سو میں خریدنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیمار کو استنجا کرانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مرد کے لیے پاؤں کے تلووں پر مہندی لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
امام کے ساتھ پانچویں رکعت میں شامل ہونے والی کی نماز
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مضاربت میں متعین نفع کی شرط
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بِلّیوں کی نس بندی (Neutering/Vasectomy) کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی کی جماعت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آسمان کے گرجنے کی حقیقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سری نماز میں جھرا قرأت کرنے سے سجدہ سہو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیع فضولی کا حکم