حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

مدرسے کی خالی زمین کرایہ پر دے کر اس کی رقم اپنے استعمال میں لانے کا حکم

فتوی نمبر : 1463 0000-00-00 79 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! مسئلہ یہ ہے کہ ہمارا مدرسہ ہے اور اس کی کچھ زمین خالی ہے، کیا میں اس کو کرائے پر دے کر اس کا پیسہ اپنے استعمال میں لا سکتا ہوں یا نہیں؟ وضاحت فرمائیے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ مدرسہ کی زمین کو مدرسہ کے مصارف ہی میں استعمال کرنا ضروری ہے، البتہ اگر واقف نے مدرسے کی زمین کو متولی کی صوابدید پر چھوڑا ہو اور اس زمین کو خاص مدرسہ میں استعمال کے ساتھ مقید نہ کیا ہو تو اس خالی جگہ کو عارضی طور پر کرایہ پر دینا چند شرائط کےساتھ جائز ہے: ۱)کرائے کی مدت ایک سال سے زیادہ نہ ہو۔ ۲)کرایہ عرف کے مطابق (مارکیٹ ریٹ پر) طے کیا جائے۔ ۳)ایسے شخص کو جگہ کرایہ پر نہ دی جائے جس سے قبضہ یا تنازعہ کا اندیشہ ہو۔ نیز واضح رہے کہ کرائے سے حاصل ہونے والی آمدنی کو مدرسے کی ضروریات مثلاً طلبہ، اساتذہ، یا تعمیری اخراجات پر خرچ کرنا ضروری ہے، اپنے ذاتی استعمال میں خرچ کرنا جائز نہیں۔

*البحر الرائق شرح کنز الدقائق:(299/7،ط: دارالکتاب الاسلامي)* واعلم أن إجارة الوقف لا تجوز إلا بأجرة المثل أو أكثر فلو آجر الناظر بدون أجرة المثل لا تصح الإجارة ويلزم المستأجر تمام أجر المثل. *الدر المختار:(379/1،ط: دار الفكر)* شرط الواقف كنص الشارع أي في المفهوم والدلالة ووجوب العمل به فيجب عليه خدمة وظيفته أو تركها لمن يعمل، وإلا أثم. *ايضاّ:(352/4،ط: دار الفكر)* "(فإذا تم ولزم لا يملك ولا يملك ولا يعار ولا يرهن).(قوله: لا يملك) أي لا يكون مملوكا لصاحبه ولا يملك أي لا يقبل التمليك لغيره بالبيع ونحوه لاستحالة تمليك الخارج عن ملكه. *الاختيار لتعليل المختار:(48/3،ط: دار الكتب العلمية)* والمتأخرون قالوا: لا يجوز أكثر من سنة لئلا يتخذ ملكا بطول المدة فتندرس سمة الوقفية ويتسم بسمة الملكية لكثرة الظلمة في زماننا وتغلبهم واستحلالهم، وقيل: يجوز في الضياع ثلاث سنين وفي غير الضياع سنة وهو المختار ; لأنه لا يرغب في الضياع أقل من ذلك، ولا تجوز إجارته إلا بأجر المثل دفعا للضرر عن الفقراء، فلو آجره ثلاث سنين بأجرة المثل ثم ازدادت لكثرة الرغبات لا تنقض الإجارة ; لأن المعتبر أجر المثل يوم العقد، وليس للموقوف عليه ‌إجارة ‌الوقف إلا أن يكون وليا من جهة الواقف أو نائبا عن القاضي.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اجیر خاص کا کام کیے بغیر تنخواہ لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سود پر بینک سے قرضہ لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چوری کیے ہوئے مال كاحكم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈبو یا دیگر گیموں کے لیے دکان کرائے پر دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جی پی فنڈ (G.P Funds) کے احکام
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
یوٹیوب کی کمائی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آن لائن ٹریڈنگ کی مخصوص صورت کا حکم اور مذکورہ آمدن سے کی گئی دعوت کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رشوت کا پیسہ لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قبرستان سے چوری کر کے عورتوں کے بال بیچنے کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اسکول، مدرسے کی فیس لیٹ ہونی کی صورت میں مالی جرمانہ لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تکاروں کو فصل لانے کی شرط پر قرض دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فجر کی نماز وقت ختم ہونے کے بعد پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کریڈٹ کارڈ کا استعمال
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سودی مال سے بنائے گئے گھر، دکان کو کرائے پر لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گٹارکے خریدوفروخت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوٹی پارلر میں مساج کرنے والی خواتین کی کمائی کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آن لائن شناختی کارڈ بنانے پر کمیشن لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مجبوری میں رشوت دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوہری شہریت رکھنے والے شخص کو ملنے والے وظیفے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک سے قسطوں پر گاڑی خریدنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم ممالک میں رہائش کی ضرورت پر سودی قرض لینا کیسا ہے ؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
انشورنس کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈاکٹرز کا ادویات میں کمیشن لینا اور کمپنی سے قرض لے کر اس کے بدلے کمپنی کی پروڈکٹس خریدنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اسٹوڈیو کے لیے ویب سائٹ بنانا