معاملات / مالی معاوضات /

سونا قسطوں میں خریدنا

فتوی نمبر : 1514 0000-00-00 83 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ۔ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل سونار کی طرف سے عوام کو یہ سھولت دی جارہی ہے کہ وہ خالص سونا جو بلاک کی صورت میں ہوتا ہے، اس سونے کے پانچ گرام کی بکنگ کروائی جائے، جس کی قیمت تقریباً دو لاکھ روپے ہے اور ایڈوانس میں پچاس ہزار روپے ادا کردیں (یعنی جتنے پیسے آپ کے پاس ہیں وہ ادا کر دیں کوئی متعین رقم نہیں ہے) اور پھر باقی رقم اپنی مرضی سے جتنی چاہیں، جس وقت چاہیں ادا کرتے جائیں ( یعنی جتنی مدت میں بھی چاہیں ) اور جب آپ مکمل ادائیگی کر دیں گے تو وہ سونا آپ کے حوالے کردیا جائے گا۔ کیا بیع کی یہ صورت درست اور جائز ہے ؟ قرآن وسنت کی روشنی میں مدلل جواب عنایت فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا والسلام

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سونے کی ادھار خرید و فروخت شرعاً جائز نہیں، بلکہ سونے کا لین دین ہاتھ در ہاتھ یعنی نقد ہونا ضروری ہے، لہٰذا اگر خریدار رقم جمع کرائے اور صرف ریکارڈ میں اس کے نام سونا درج کیا جائے، مگر قبضہ نہ دیا جائے تو یہ طریقہ ناجائز ہے۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں چونکہ سونا صرف ریکارڈ میں لکھا جارہا ہے، قبضہ نہیں کرایا جا رہا تو یہ جائز نہیں ۔ البتہ درست صورت یہ ہے کہ ابتدا میں صرف وعدہ کیا جائے کہ اتنی رقم مکمل ہونے پر اتنا سونا دیا جائے گا، جب پوری رقم ادا ہو جائے، تب عقد کر کے سونا حوالے کیا جائے، اس طرح معاملہ شرعاً درست ہوگا۔

*الهندية:(217/3،ط: دارالفكر)* (وأما شرائطه) فمنها قبض البدلين قبل الافتراق كذا في البدائع سواء كانا يتعينان كالمصوغ أو لا يتعينان كالمضروب أو يتعين أحدهما ولا يتعين الآخر كذا في الهداية وفي فوائد القدوري المراد بالقبض ههنا القبض بالبراجم لا بالتخلية يريد باليد. *بدائع الصنائع:(215/5،ط:دار الكتب العلمية)* وأما الشرائط (فمنها) قبض البدلين قبل الافتراق لقوله: عليه الصلاة والسلام في الحديث المشهور «والذهب بالذهب مثلا بمثل يدا بيد والفضة بالفضة مثلا بمثل يدا بيد» . وروي عن أبي سعيد الخدري أن رسول الله ﷺ قال: «لا تبيعوا الورق بالورق إلا مثلا بمثل، ولا تشفوا بعضها على بعض ولا تبيعوا منها شيئا غائبا بناجز» . *الدر المختار:(259/5،ط: دارالفكر)* (ويفسد) الصرف (بخيار الشرط والأجل) لإخلالهما بالقبض (ويصح مع إسقاطهما في المجلس) لزوال المانع وصح خيار رؤية وعيب في مصوغ لا نقد.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قضا نماز پڑھنے کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک ہزار کا نقلی نوٹ پانچ سو میں خریدنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیمار کو استنجا کرانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مرد کے لیے پاؤں کے تلووں پر مہندی لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
امام کے ساتھ پانچویں رکعت میں شامل ہونے والی کی نماز
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مضاربت میں متعین نفع کی شرط
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بِلّیوں کی نس بندی (Neutering/Vasectomy) کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی کی جماعت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آسمان کے گرجنے کی حقیقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سری نماز میں جھرا قرأت کرنے سے سجدہ سہو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیع فضولی کا حکم