معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

تین طلاق کے بعد حلالہ کیےبغیردوبارہ نکاح کا حکم

فتوی نمبر : 1555 0000-00-00 88 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ مفتی صاحب!! رہنمائی فرمائیں میری دوست کو اس کے شوہر نےتین طلاق دے دیں اور عدت کے دوران ہی اس نے اپنے شوہر سے دوبارہ فون پر بات چیت شروع کر دی اس کے ماں باپ نے اس کو بہت سمجھایا سختی بھی کی پر وہ نہیں مانی اور ماں باپ نے اس کو گھر سے نکال دیا اس کا سابقہ شوہر پہلے ہی اس کو واپس بلانا چاہتا تھا اور وہ بھی جانا چاہتی تھی ان دونوں نے کسی سے فتویٰ نکلوا کر نکاح کرلیا اور وہ واپس اس کے پاس چلی گئی ہے اور دونوں ساتھ رہ رہے ہیں بغیر حلالہ کے کیا یہ سہی ہے جو فتویٰ انہوں نے نکلوایا ہے اور نکاح پر ایک اور نکاح کرلیا کیا یہ جائز ہے یا نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

تین طلاقیں واقع ہونے کے بعد بیوی شوہر پر حرام ہو جاتی ہے، اور شوہر کو رجوع یا دوبارہ نکاح کاکوئی حق باقی نہیں رہتا ،نہ عدت کے دوران اور نہ ہی عدت کے بعد اور ایسی صورت میں شوہر کا بیوی سے رابطہ رکھنا ،دوبارہ نکاح کا انتظام کرنا یا نکاح کرکے اس کو اپنے ساتھ رکھنا حرام ہے اور اگر ازدواجی تعلق قائم کیا جائے تو وہ زنا کے حکم میں آتا ہے۔ پوچھی گئی صورت میں حلالہ شرعی کیے بغیر دوبارہ نکاح درست نہیں ،لہذا دونوں پر خوب توبہ و استغفار لازم ہے، اگر ابھی بھی دونوں ساتھ ہیں تو فورًا علیحدگی اختیار کریں،البتہ اگر مطلّقہ عدت گزارنے کے بعد دوسرے شخص سے نکاح کرلے، پھر وہ دوسرا شخص اس سے ازدواجی تعلق قائم کرنے کے بعد از خود طلاق دے دے یا شوہر کا انتقال ہوجائے تو پھر عدت گزار کر پہلے شوہر سےدوبارہ نکاح کرنا جائز ہوگا۔

*القرآن الکریم:(البقرۃ: 230:2)* فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنۢ بَعْدُ حَتَّىٰ تَنكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُۗ فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَآ أَن يَتَرَاجَعَآ إِن ظَنَّآ أَن يُقِيمَا حُدُودَ ٱللَّهِۗ وَتِلْكَ حُدُودُ ٱللَّهِ يُبَيِّنُهَا لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ . *بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع:(3/ 187،ط: دار الكتب العلمية)* ‌وأما ‌الطلقات ‌الثلاث ‌فحكمها ‌الأصلي ‌هو ‌زوال ‌الملك، وزوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر؛ لقوله عز وجل {فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره} [البقرة: 230] ، وسواء طلقها ثلاثا متفرقا أو جملة واحدة.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت حمل میں طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مذاق میں طلا ق کا میسج بھیجنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جاؤمیں نے تجھے طلاق دی ، تم مجھ پر حرام ہو ، میری طرف سے تم آزاد ہو کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاقِ رجعی ، طلاقِ بائن اور طلاقِ مغلظہ میں فرق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تین طلاق کے بعد بوڑھے میاں بیوی کا ایک گھر میں رہنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نشہ کی حالت میں طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تین طلاق کے بعد حلالہ کیےبغیردوبارہ نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کو تین دفعہ کہنا کہ تو مجھ پر طلاق ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق بائن کے بعد عدت کے دوران طلاق صریح واقع ہونے کی وجہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ہوش وحواس میں تین طلاق دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حیض کی حالت میں تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کے لیے غیر مقلد بننا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
موبائل فون پر تین مرتبہ انت طالق کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو دفعہ زبانی اور ایک دفعہ تحریری طلاق دینے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک مجلس کی تین طلاقیں