عبادات / نوافل عبادات / عبادات والی راتیں

شبِ براءت میں کوئی خاص عبادت مقرر نہیں

فتوی نمبر : 2184 0000-00-00 43 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب! کیا شب برات کا کوئی خاص عمل حدیث سے ثابت ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ شبِ براءت بلاشبہ ایک نہایت فضیلت والی رات ہے اور فقہائے کرام رحمہم اللہ نے اس رات میں بیدار رہ کر عبادت کرنے کو مستحب قرار دیا ہے، تاہم اس رات کے لیے شریعت میں کسی مخصوص عبادت یا خاص طریقۂ عبادت کا تعین نہیں کیا گیا۔ اس رات میں بیدار رہنا اور عبادت میں مشغول ہونا باعثِ اجر و ثواب اور خصوصی اہمیت کا حامل ہے، لیکن یہ بات درست ہے کہ عبادت کا کوئی خاص طریقہ مقرر نہیں کہ فلاں ہی انداز سے عبادت کی جائے۔ بلکہ اس رات میں عام نفلی عبادات جس قدر میسر ہوں، ادا کی جا سکتی ہیں؛ مثلاً نفلی نماز، قرآنِ کریم کی تلاوت، ذکر و تسبیح، درود شریف اور دعا وغیرہ۔ یہ تمام عبادات اس مبارک رات میں کی جا سکتی ہیں، مگر کسی مخصوص ہیئت یا طریقے کا ثبوت شریعت سے نہیں ملتا۔

*اصلاحی خطبات از مفتی تقی عثمانی:( 4/259،ط:میمن اسلامک پبلشرز)*
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رجب کی ستائیسویں شب کی رسومات
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شب برأت میں اجتماعی عبادت کا اہتمام کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شبِ براءت میں کوئی خاص عبادت مقرر نہیں
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شب برأت میں جاگنا اور روزہ رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شب برأت اور وسعتِ رزق کی دعا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شبِ برأت میں معافی کے پیغامات بھیجنے کی شرعی حیثیت