عبادات / جنائز / نماز جنازہ

کراچی میں میت کی نماز جنازہ پڑھنے کی صورت میں گاؤں میں دوسری دفعہ نماز جنازہ پڑھنا

فتوی نمبر : 2616 0000-00-00 24 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

تکرار جنازے کے بارے میں سوال ہے ۔ ہمارے ہاں یہ رواج ہے کہ اگر کوئی آدمی کراچی میں فوت ہو جاتا ہے اور وہاں اس کے ساتھ ولی ہوتا ہے، لیکن دوسرے لوگ جنازہ پڑھتے ہیں، کبھی میت کا کوئی ولی شریک ہوتا ہے کبھی شریک نہیں ہوتا، اس کے بعد اپنے علاقے میں جاتے ہیں وہاں دوسرا جنازہ ہوتا ہے۔ تو کیا ولی کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ کراچی میں جنازے کے ساتھ موجود ہو اور جنازے میں شرکت نہ کرے اور اگر ایک ولی شریک ہو تو دوسرا اپنے علاقے میں پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ اگر کراچی میں ایک ولی شریک ہو کیا وہ دوبارہ اپنے علاقے میں دوسرے ولی کے ساتھ جنازے میں شریک ہوسکتا ہے

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہےکہ بیان کردہ صورت میں اگر میت کے ولی نے خود نمازِ جنازہ پڑھی یا اس کی اجازت سے پڑھی گئی تو فرضِ کفایہ ادا ہو گیا، دوبارہ نمازجنازہ پڑھنا جائز نہیں، کیونکہ جنازہ ایک ہی بار پڑھنا اصل ہے، البتہ اگر ولی شریک نہ ہوا اور نہ اس کی اجازت سے جنازہ پڑھا گیا تو ولی دوبارہ نمازِ جنازہ پڑھ سکتا ہے، لیکن اس میں صرف وہی لوگ شامل ہوں گے جو پہلی نماز میں شریک نہ ہوئے ہوں، لہذا پوچھی گئی صورت میں کراچی میں نمازِ جنازہ ادا کرتے وقت اگر میت کا ولی شریک تھا یا اس کی اجازت سے نماز جنازہ ادا کی گئی تھی تو گاؤں میں دوبارہ نماز جنازہ پڑھنا درست نہیں، خواہ پہلی مرتبہ تمام اولیاء شریک نہ ہوئے ہوں۔

*الدرالمختار:(2/ 222،ط:دارالفكر)* (فإن صلى غيره) أي الولي (ممن ليس له حق التقديم) على الولي (ولم يتابعه) الولي (أعاد الولي) ولو على قبره. *أيضاً:(2/ 223،ط:دارالفكر )* وإن صلى هو) أي الولي (بحق) بأن لم يحضر من يقدم عليه (لا يصلي غيره بعده. *بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع:(1/ 311،ط:دارالكتب العلمية)* ولا يصلى على ميت إلا مرة واحدة لا جماعة ولا وحدانا عندنا، إلا أن يكون الذين صلوا عليها أجانب بغير أمر الأولياء، ثم حضر الولي فحينئذ له أن يعيدها... ولنا)ما روي «أن النبي صلى الله عليه وسلم صلى على جنازة فلما فرغ جاء عمر ومعه قوم فأراد أن يصلي ثانيا، فقال له النبي: صلى الله عليه وسلم ‌الصلاة ‌على ‌الجنازة ‌لا ‌تعاد، ولكن ادع للميت واستغفر له» وهذا نص في الباب وروي أن ابن عباس وابن عمر - رضي الله تعالى عنهم - فاتتهما صلاة على جنازة فلما حضرا ما زادا على الاستغفار له وروي عن عبد الله بن سلام أنه فاتته الصلاة على جنازة عمر رضي الله عنه فلما حضر قال: إن سبقتموني بالصلاة عليه فلا تسبقوني بالدعاء له، والدليل عليه أن الأمة توارثت ترك الصلاة على رسول الله صلى الله عليه وسلم وعلى الخلفاء الراشدين والصحابة رضي الله عنهم. ولو جاز لما ترك مسلم الصلاة عليهم خصوصا على رسول الله صلى الله عليه وسلم؛ لأنه في قبره كما وضع فإن لحوم الأنبياء حرام على الأرض، به ورد الأثر، وتركهم ذلك إجماعا منهم دليل على عدم جواز التكرار؛ ولأن الفرض قد سقط بالفعل مرة واحدة؛ لكونها فرض كفاية، ولهذا إن من لم يصل لو ترك الصلاة ثانيا لا يأثم وإذا سقط الفرض، فلو صلى ثانيا كان نفلا. الهندية(1/ 163،ط:دار الفكر) ولا يصلى على ميت إلا مرة واحدة والتنفل بصلاة الجنازة غير مشروع، كذا في الإيضاح.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دماغی معذور کے جنازے میں پڑھی جانے والی دعا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ میں تیسرے تکبیر کے بعد سلام پھیرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت پردومرتبہ نمازجنازہ پڑھنےکاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قبر پر نماز جنازہ پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
محراب کا شرعی حکم اور اس میں نماز جنازہ پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کئی میتوں پر اجتماعی جنازے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
محلے کے امام کےلیے میت کے ولی سے نماز جنازہ کی اجازت لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ میں تیسری تکبیر پر سلام پھیرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ میں امام میت کے سینے کے برابر کھڑا ہوگا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کراچی میں میت کی نماز جنازہ پڑھنے کی صورت میں گاؤں میں دوسری دفعہ نماز جنازہ پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈاکہ ڈالنے والے آدمی کے جنازے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غائبانہ نماز جنازہ اور میت کے جسم کا کچھ حصہ ملنے کی صور ت میں جنازہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جوتے میں نماز جنازہ کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسجدمیں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جنازے کے ارکان
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ پڑھنے کی وجہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی رشتے دار کے انتظار کی وجہ سے نماز جنازہ میں تاخیر کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
استطاعت کے باوجود قرض ادا نہ کنے والے کی نماز جنازہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ میں اگر امام پانچویں تکبیر کہہ تو جنازے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بدبو دار لاش پر نماز جنازہ پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ کے بعد دعا کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بمباری میں شہید ہونےوالوں کے نماز جنازہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نامکمل لاش کو غسل اور نمازِ جنازہ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جوتے پہن کر نمازہ جنازہ پڑھنا