وقف

مسجد کے لیے وقف کئے گئے قرآن کریم ودیگرکتابوں کومسجد سے باہر لے جاکر پڑھنا

فتوی نمبر :
1160
معاملات / امانات / وقف

مسجد کے لیے وقف کئے گئے قرآن کریم ودیگرکتابوں کومسجد سے باہر لے جاکر پڑھنا

کیا فرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد میں بطور وقف رکھے گئے قرآن کریم اور دیگر کتابوں کو مسجد کے ہال سے نکال کر صحن میں پڑھنا جائز ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ صحن مسجد کا حکم مسجد ہی کا ہے ، لہذا وقف قرآن کریم ودیگر دینی کتب کا صحن مسجد میں پڑھنا جائز ہے ۔

حوالہ جات

الشامية :(4/ 366، ط:دارالفكر)
لو وقف ‌المصحف ‌على ‌المسجد أي بلا تعيين أهله قيل يقرأ فيه أي يختص بأهله المترددين إليه .

الهندية :٣/٣٣٠ رشيديه كوئته )
ولكن علمت ان المفتي به قول ابي يوسف انه لايجوز نقله و نقل ماله الي مسجد أخر .

الدرالمختار : (4/ 365، ط:دارالفكر)
وفي الدرر وقف مصحفا على أهل مسجد للقراءة إن يحصون جاز وإن وقف ‌على ‌المسجد ‌جاز ويقرأ فيه، ولا يكون محصورا على هذا المسجد .

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
70
فتوی نمبر 1160کی تصدیق کریں
-- متعلقه فتاوی --
...
-- متعلقه موضوعات --