عبادات / زکوۃ و صدقات / فطرہ

یو اے ای میں کام کرنےوالا فی الحال پاکستان میں مقیم ہو تو صدقہ ٔفطر کس ملک کے اعتبار سے ادا کرے گا؟

فتوی نمبر : 1567 0000-00-00 151 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

اگر کوئی شخص یو اے ای میں کام کرتا ہو، لیکن اس وقت پاکستان میں مقیم ہو اور اس پر قرضہ بھی ہو تو وہ فطرہ کس ملک کے حساب سے ادا کرے؟ پاکستان کے حساب سے یا یو اے ای کے حساب سے؟ نیز، کیا کسی مفتی صاحب کا یہ کہنا درست ہے کہ فی الحال قرض کی وجہ سے پاکستان کے حساب سے دے اور بعد میں استطاعت ہو تو یو اے ای کے حساب سے ادا کرے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اگر مذکور شخص کے مال میں سے قرض کی رقم منہا کرنے کے بعد بھی اتنا مال باقی رہتا ہو جو صدقۂ فطر کے نصاب کو پہنچتا ہے تو اس پر صدقۂ فطر ادا کرنا واجب ہے، لہٰذا اگر وہ صدقۂ فطر گندم، جو، کشمش یا کھجور کے حساب سے ادا کرنا چاہے تو اسے اختیار ہے کہ جہاں چاہے ادا کرے، کیونکہ ان اجناس کی مقدار شریعت میں متعین ہے اور ممالک کی تبدیلی سے اس مقدار میں کوئی فرق نہیں آتا۔ البتہ اگر وہ صدقۂ فطر نقد رقم کے طور پر ادا کرنا چاہے تو اسے چاہیے کہ فی الحال جس ملک میں مقیم ہے، اسی ملک میں ان اجناس کی مقامی قیمت کے مطابق صدقۂ فطر ادا کرے۔ مفتی صاحب کا یہ کہنا کہ فی الحال قرض کی وجہ سے پاکستان کے حساب سے دے اور بعد میں استطاعت ہونے پر یو اے ای کے حساب سے دوبارہ ادا کرے، درست نہیں، کیونکہ صدقۂ فطر ایک ہی مرتبہ واجب ہوتا ہے، دوبارہ ادا کرنا لازم نہیں۔

*الشامية: (2/ 355،ط:دارالفكر)* والمعتبر ‌في ‌الزكاة ‌فقراء ‌مكان ‌المال، وفي الوصية مكان الموصي، وفي الفطرة مكان المؤدي عند محمد، وهو الأصح،وأن رءوسهم تبع لرأسه. (قوله: مكان المؤدي) أي لا مكان الرأس الذي يؤدي عنه (قوله: وهو الأصح) بل صرح في النهاية والعناية بأنه ظاهر الرواية كما في الشرنبلالية وهو المذهب كما في البحر فكان أولى مما في الفتح من تصحيح قولهما باعتبار مكان المؤدى عنه. *الهندية (1/ 190،ط:دارالفکر)* ثم ‌المعتبر ‌في ‌الزكاة ‌مكان ‌المال حتى لو كان هو في بلد، وماله في بلد آخر يفرق في موضع المال، وفي صدقة الفطر يعتبر مكانه لا مكان أولاده الصغار وعبيده في الصحيح كذا في التبيين. وعليه الفتوى كذا في المضمرات.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صدقہ فطر کے منکر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عیدالفطر کی نماز کے بعد صدقۂ فطر اداکرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صدقۃ الفطر رمضان میں ادا نہ کرنے کی صورت میں صدقۃ الفطر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صرف سائمہ جانور نصاب سے کم ہونے کی صورت میں صدقۂ فطر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کے گھر والوں کو صدقہ فطر دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صدقہ فطر کی رقم سے کوئی چیز خرید کر مستحق کو دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گزشتہ سالوں کا صدقہ فطر کس اعتبار سے ادا کیا جائے گا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سعودی عرب میں رہنے والے کا پاکستان میں بچوں کا صدقہ فطر ادا کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غذائی اجناس کے بجائے قیمت سے صدقہ فطر ادا کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پہلے سے کسی کو دیا گیا قرض، صدقہ فطر میں شمار کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
باہر ملک میں رہنے والے شخص کی بیوی کا صدقہ فطر
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک صدقہ فطر متعدد فقرا کو دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیرونِ ملک میں رہنے والا صدقۂ فطر کیسے ادا کرے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
امارات میں رہائش پذیر پاکستانی نابالغ بچوں کا صدقۂ فطر کیسے اداکرے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بالغ اولاد کے صدقہ فطر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رمضان سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صدقہ فطر کس پر واجب ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گزشتہ سالوں کا صدقہ فطر کس اعتبار سے ادا کیا جائے گا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صدقۃ الفطر جس شہرمیں ادا کیا جائے اس کے حساب سے واجب ہوگا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پندرھویں روزے کو صدقۂ فطر ادا کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فطرانہ کے لیے پیسے الگ کیے، لیکن ادائیگی عید کے بعد کی تو کیا حکم ہے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دادا کا یتیم بچوں کی طرف سے صدقۂ فطر ادا کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
یو اے ای میں کام کرنےوالا فی الحال پاکستان میں مقیم ہو تو صدقہ ٔفطر کس ملک کے اعتبار سے ادا کرے گا؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رمضان سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صدقہ فطر میں گندم ،جَو، کھجور اور کشمش چار مختلف اجناس مقرر کرنے کی علت اور مقصد کیا ہے؟