مفتی صاحب !
کیا ڈرپ لگانے اور الٹی کرنے سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے ؟
١)ڈرپ لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، البتہ طاقت کی ڈرپ اس لیے لگوانا کہ روزہ محسوس نہ ہو، مکروہ ہے۔
٢) واضح رہے کہ الٹی سے بعض صورتوں میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور بعض صورتوں میں نہیں ٹوٹتا:
(١)اگر کسی شخص کو خود بخود قے (الٹی) آجائے تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، خواہ قے تھوڑی ہو یا زیادہ۔
(٢)اگر کسی نے جان بوجھ کر تھوڑی سی قے کی تو اس سے بھی روزہ فاسد نہیں ہوتا۔
(۳)اگر تھوڑی سی قے کی اور اس نے چنے کے برابر یا اس سے زیادہ مقدار جان بوجھ کر واپس نگل لی تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا۔
(٤)اگر کسی نے جان بوجھ کر منہ بھر کے قے کی تو ایسی صورت میں روزہ فاسد ہو جائے گا،چاہے واپس نگلی ہو یا نہ ہو۔
*الشامیة:(395/2،ط:دارالفکر)*
قوله: وإن وجد طعمه في حلقه) أي طعم الكحل أو الدهن كما في السراج وكذا لو بزق فوجد لونه في الأصح بحر قال في النهر؛ لأن الموجود في حلقه أثر داخل من المسام الذي هو خلل البدن والمفطر إنما هو الداخل من المنافذ.
*الدرالمختار:(414/2،ط:دارالفکر)*
(وإن ذرعہ القيء وخرج) ولم یعد (لا یفطر مطلقا) ملأ أو لا (فإن عاد) بلا صنعہ (و) لو (ہو ملء الفم مع تذکرہ للصوم لا یفسد) خلافا للثاني (وإن أعادہ) أو قدر حمصۃ منہ فأکثر حدادي (أفطر إجماعا) ولا کفارۃ (إن ملأ الفم وإلا لا) ہو المختار (وإن استقاء ) أي:طلب القیء (عامدا) أي:متذکرا لصومہ (إن کان ملء الفم فسد بالإجماع)مطلقا (وإن أقل لا)عند الثاني وہو الصحیح، لکن ظاہر الروایۃ کقول محمد إنہ یفسد کما في الفتح عن الکافي (فإن عاد بنفسہ لم یفطر وإن أعادہ ففیہ روایتان)أصحہما لا یفسد محیط.