تدفین

میت کو صندوق سمیت دفن کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
1883
عبادات / جنائز / تدفین

میت کو صندوق سمیت دفن کرنے کا حکم

ميت كو صندوق سمیت دفن کرنے کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ سنت طریقہ یہ ہے کہ میت کو کفن دے کر قبر میں زمین پر لٹایا جائے اور تختے رکھ کر مٹی ڈال لی جائے، بغیر کسی ضرورت کے صندوق سمیت میت کو دفن كرنا مكروه ہے، کیونکہ یہ نصاریٰ کا شعار ہے۔

حوالہ جات

*البحر الرائق:(2/ 209،ط: دار الكتاب الإسلامي)*
وقيده الإمام السرخسي بأن لا يكون الغالب على الأراضي النز والرخاوة، فإن كان فلا بأس بهما كاتخاذ ‌تابوت من حديد لهذا وقيده في شرح المجمع بأن يكون حوله أما لو كان فوقه لا يكره؛ لأنه يكون عصمة من السبع اهـ.

*الشامیة:(2/ 234،ط:دارالفکر)*
قوله: ولا بأس باتخاذ تابوت إلخ) أي يرخص ذلك عند الحاجة، وإلا كره كما قدمناه آنفا.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
41
فتوی نمبر 1883کی تصدیق کریں