بینک میں ایک پروگرام ہے جس کا نام ہے "بینک پلیج" (Bank Pledge)، اس میں یہ ہوتا ہے کہ بینک والے لوگوں کے لئے گندم خریدتے ہیں پھر وہ گندم اسی آدمی پر چھ مہینے کے ٹائم پر بطور قرض فروخت کرتے ہیں، بینک والے گندم اس آدمی کو اس وقت تک نہیں دیتے جب تک وہ مکمل پیسے ادا نہ کرے، گندم بینک والوں کے پاس گودام میں ہوتا ہے، جب وہ آدمی پیسے مکمل ادا کرے پھر گندم دے دیتے ہیں، اس دوران بینک والے اس پر نفع بھی کماتا ہے، تو کیا اس طرح معاملہ شرعا جائز ہے؟