معاملات / احکام نکاح / نکاح

ماتم کرنے والے کے نکاح کا حکم

فتوی نمبر : 3094 0000-00-00 0 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب ہمارے ہاں ایک آدمی ہے اس کی شیعہ لوگوں کے ساتھ دوستی ہے وہ ان کے ساتھ شیعہ کی مجلسوں میں بھی شریک ہوتا تھا اور ماتم بھی کرتا تھا،لیکن اسے شیعہ عقائد کے حوالے سے کچھ معلوم نہیں گھر والوں کے سمجھانے پر اس نے باقاعدہ قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر آئندہ ایسی مجلسوں میں نہ جانے اور ماتم نہ کرنے پر حلف اٹھا لیا اور اپنا سنی ہونے کا اقرار کیا جس کے بعد اس نے نماز روزہ بھی شروع کر دی بعد ازاں اس کی ایک سنی گھرانے میں شادی ہو گئی اب اس نے اپنے شیعہ دوستوں کے ساتھ مل کر ایک مجلس میں پھر ماتم کیا ہے جس کی باقاعدہ ویڈیو بنی ہے،لیکن پوچھنے پر وہ کہتا ہے کہ میرا شیعہ عقائد کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔میں سنی ہوں مسلمان ہوں تو آیا اب اس صورت حال میں نکاح باقی رہے گا یا نہیں، جبکہ اس نے پہلے ماتم وغیرہ نہ کرنے کا حلف بھی اٹھا رکھا تھا برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سینہ کوبی، چہرے کو پیٹنے، گریبان چاک کرنے، نوحہ اور ماتم کرنے کو زمانہ جاہلیت کے رسم و رواج سےتعبیر کیا ہے اور اس کام کو لعنت کا باعث، بلکہ کفر تک پہنچا دینے والا کہا ہے۔ حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’دو چیزیں ایسی ہیں جو کفر ہیں: ایک تو نسب میں طعنہ دینا اور دوسرا میت پر نوحہ کرنا۔‘‘ حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ وہ ہم میں سے نہیں، جو (مصیبت کے وقت) چہرے کو پیٹے، گریبان کو پھاڑے اور جاہلیت جیسا واویلا اور نوحہ کرے۔‘‘ اس کے علاوہ کئی احادیث مبارکہ میں واضح طور پر مصیبت کے وقت نوحہ کرنے، چیخنے چلانے، واویلا کرنے، جاہلیت جیسی باتیں کرنے، گریبان اور کپڑے پھاڑنے، چہرہ پیٹنے، چہرہ نوچنے اور ماتم کرنے جیسے، تمام غیر شرعی کاموں کی شدید مذمت اور ان سے متعلق سخت وعیدیں بیان کی گئی ہیں، اس لیے ایک مسلمان کو ان غیر شرعی کاموں سے اجتناب کرنا چاہیے،تاہم اگر عقیدہ مسلمانوں کا ہے،تو اس سے نکاح نہیں ٹوٹتا۔

صحيح مسلم:(رقم الحديث:121-(67)،دار طوق النجاة) عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: « ‌اثنتان ‌في ‌الناس ‌هما ‌بهم كفر: الطعن في النسب، والنياحة على الميت. صحيح البخاري:(رقم الحديث:1294) عن عبد الله رضي الله عنه قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: «ليس منا من لطم الخدود، وشق الجيوب، ودعا بدعوى الجاهلية.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مطلقہ بائنہ کا عدت کے دوران نکاح ثانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسنون نکاح کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح کا وعدہ کرنے کے بعد مکر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح کا وعدہ کرنے کے بعد مکر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خط کے ذریعے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اپنی بیٹی اور خالہ کو ایک شخص کے نکاح میں جمع کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دودھ پینے والے بچے کے حقیقی بہن بھائیوں کا رضاعی بہن بھائیوں سے رشتے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مذاق میں ایجاب وقبول کرنے سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مالدار آدمی پہلے حج کرے یا نکاح
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
منگل اور بدھ کے دن نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غائب شوہر کی وفات کی خبر سن کر نکاح کرنے کے بعد خبر کے غلط نکلنے کی صورت میں نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آن لائن نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رضاعی بہن سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹی کی شادی موجودہ شوہر کے بیٹے سے کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
”حوالہ کڑے وا حوالہ مے کڑا“ کے الفاظ سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ہفتے میں ایک دفعہ حقوقِ زوجیت ادا کرنے پر قادر شخص کے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مدر ملک بینک کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شادی کرنے کے لیے عمر کی حد
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تنگدستی کے خوف سے نکاح نہ کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو جڑواں جڑی ہوئی بہنوں کو ایک ساتھ نکاح میں جمع کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک مہینے تک دودھ پینے کی صورت میں رضاعت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طویل عرصہ بیوی سے دور رہنے کی وجہ سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سوتیلی ساس سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زنا سے حمل کی صورت میں نکاح کا حکم