السلام علیکم مفتی صاحب !
میرا بھائی سعودی عرب میں ہے تو اسے آٹھ سال ہوگئے ہیں شادی شدہ ہے تو وہ پوچھ رہا تھا کہ مجھے اتنا عرصہ ہوا باہر ملک میں رہنے کی وجہ سے تو میرا نکاح فسخ تو نہیں ہوا؟
واضح رہے کہ شوہر کا اپنی بیوی سے طویل عرصہ دور رہنے سے نکاح ختم نہیں ہوتا، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں میاں بیوی کا نکاح بدستور قائم ہے۔
*الدرالمختار:(205/1،ط:دارالفکر)*
الطلاق لغۃ رفع القید…وشرعاً رفع قید النکاح في الحال بالبائن،أو المآل بالرجعي بلفظ مخصوص،وہو ما اشتمل علی الطلاق۔
*الهندية:(248/1،ط: دارالفکر)*
أما تفسیرہ شرعاً فہو رفع قید النکاح حالاً أو مآ لاً بلفظ مخصوص۔