السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ ! لڑکی یا لڑکے کو کتنے سال تک دودھ پلانے کا حکم ہے ؟رہنمائی فرمائیے ۔جزاک اللہ خیرا کثیرا
واضح رہے کہ شریعت نے لڑکے اور لڑکی دونوں کے لیے دودھ پلانے کی ایک ہی مدت مقرر کی ہے، اس میں کسی قسم کا فرق نہیں رکھا گیا، وہ مدت مفتیٰ بہ قول کے مطابق دو سال ہے ۔
القرآن الکریم :(البقرة: 233) وَٱلۡوَٰلِدَٰتُ يُرۡضِعۡنَ أَوۡلَٰدَهُنَّ حَوۡلَيۡنِ كَامِلَيۡنِۖ لِمَنۡ أَرَادَ أَن يُتِمَّ ٱلرَّضَاعَةَۚ. السنن الكبرى للبيهقي: (7/ 761 ، رقم الحديث :15668ط: دارالكتب العلمية) عن ابن عباس رضي الله عنهما قال: " لا رضاع إلا ما كان في الحولين.