وقف

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والے پیسوں کا حکم

فتوی نمبر :
395
معاملات / امانات / وقف

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والے پیسوں کا حکم

السلام علیکم ۔۔۔۔
بنظیر پروگرام سے ماہانہ پیسے لینا ٹھیک ہے یا نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جو پیسے دیے جاتے ہیں، وہ حکومت کی طرف سے زکوٰۃ کے علاوہ پیسوں کے ذریعہ، غریب عوام کی مالی معاونت اور عطیہ ہوا کرتی ہے، اس لیے اگر کوئی شخص اس فنڈ کے لئے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ شرائط پر پورا اترتا ہو تو اس کے لیے پروگرام کے تحت ملنے والے پیسے لینا جائز ہے ۔

حوالہ جات

سنن الدارقطني:(رقم الحديث:2969،ط:مؤسسة الرسالة)*
عن ابن عمر , عن النبي صلى الله عليه وسلم , قال: «من وهب هبة فهو أحق بها ما لم يثب منها»

*الشامية:(502/4،ط:دارالفكر)*
وفي التلويح أيضا من بحث القضاء: والتحقيق أن المنفعة ملك لا مال؛ لأن الملك ما من شأنه أن يتصرف فيه بوصف الاختصاص، والمال ما من شأنه أن يدخر للانتفاع وقت الحاجة.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
279
فتوی نمبر 395کی تصدیق کریں
-- متعلقه فتاوی --
...
-- متعلقه موضوعات --