عبادات / زکوۃ و صدقات / فطرہ

باہر ملک میں رہنے والے شخص کی بیوی کا صدقہ فطر

فتوی نمبر : 466 0000-00-00 211 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

بیوی کا صدقہ فطر کس پر واجب ہے؟ شوہر پر یا بیوی پر خود؟ اور اگر شوہر باہر ملک (یوکے یا امارات) میں ہو، جبکہ بیوی پاکستان میں ہو تو صدقہ فطر وہاں کی قیمت کے حساب سے دینا ہوگا یا پاکستان کے حساب سے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ صدقۂ فطر ہر صاحبِ نصاب مرد و عورت پر واجب ہے، مرد پر اپنی نابالغ اولاد کا صدقہ فطر بھی لازم ہے، لیکن عورت پر صرف اپنی ذات کا صدقہ فطر واجب ہے، اولاد کا نہیں، شوہر پر بیوی یا بیوی پر شوہر کی طرف سے صدقہ فطر دینا ضروری نہیں، اسی طرح بالغ اولاد، والدین اور بہن، بھائی اگر مال دار ہوں تو وہ خود اپنا صدقہ فطر ادا کریں گے۔ صدقہ فطر کی ادائیگی میں اس جگہ کی قیمت کا اعتبار ہوگا، جہاں عید الفطر کے دن صبح صادق کے وقت ادا کرنے والا موجود ہو، اگر والد بیرون ملک میں ہو تو اس پر اپنی اور اپنی نابالغ اولاد کی طرف سے صدقہ فطر کی مقدار اسی ملک کے حساب سے ادا کرنا لازم ہوگا، البتہ اگر شوہر اپنی بیوی اور بالغ اولاد کی طرف سے ادا کرنا چاہے تو پاکستان کے حساب سے ادا کرے گا۔

*الهندية:(193/1،ط: دارالفكر)* ولا يؤدي عن زوجته، ولا عن أولاده الكبار، وإن كانوا في عياله، ولو أدى عنهم أو عن زوجته بغير أمرهم أجزأهم استحسانا كذا في الهداية. وعليه الفتوى كذا في فتاوى قاضي خان. ولا يجوز أن يعطي عن غير عياله إلا بأمره كذا في المحيط.، ولا يؤدي عن أجداده وجداته ونوافله كذا في التبيين. *العناية شرح الهداية:(285/2،ط: دار الفكر)* قال (ولا يؤدي عن زوجته) وقال الشافعي: يجب على الرجل أن يؤدي صدقة الفطر عن زوجته لقصور الولاية والمؤنة فإنه لا يليها في غير حقوق النكاح ولا يمونها في غير الرواتب كالمداواة. (ولا عن أولاد الكبار وإن كانوا في عياله) لانعدام الولاية ولو أدى عنهم أو عن زوجته بغير أمرهم أجزأه استحسانا لثبوت الإذن عادة. *الشامية:(355/2،ط: دارالفكر)* والمعتبر في الزكاة فقراء مكان المال، وفي الوصية مكان الموصي، وفي الفطرة مكان المؤدي عند محمد، وهو الأصح.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صدقہ فطر کے منکر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عیدالفطر کی نماز کے بعد صدقۂ فطر اداکرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صدقۃ الفطر رمضان میں ادا نہ کرنے کی صورت میں صدقۃ الفطر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صرف سائمہ جانور نصاب سے کم ہونے کی صورت میں صدقۂ فطر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کے گھر والوں کو صدقہ فطر دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صدقہ فطر کی رقم سے کوئی چیز خرید کر مستحق کو دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گزشتہ سالوں کا صدقہ فطر کس اعتبار سے ادا کیا جائے گا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سعودی عرب میں رہنے والے کا پاکستان میں بچوں کا صدقہ فطر ادا کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غذائی اجناس کے بجائے قیمت سے صدقہ فطر ادا کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پہلے سے کسی کو دیا گیا قرض، صدقہ فطر میں شمار کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
باہر ملک میں رہنے والے شخص کی بیوی کا صدقہ فطر
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک صدقہ فطر متعدد فقرا کو دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیرونِ ملک میں رہنے والا صدقۂ فطر کیسے ادا کرے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
امارات میں رہائش پذیر پاکستانی نابالغ بچوں کا صدقۂ فطر کیسے اداکرے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بالغ اولاد کے صدقہ فطر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رمضان سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صدقہ فطر کس پر واجب ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گزشتہ سالوں کا صدقہ فطر کس اعتبار سے ادا کیا جائے گا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صدقۃ الفطر جس شہرمیں ادا کیا جائے اس کے حساب سے واجب ہوگا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پندرھویں روزے کو صدقۂ فطر ادا کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فطرانہ کے لیے پیسے الگ کیے، لیکن ادائیگی عید کے بعد کی تو کیا حکم ہے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دادا کا یتیم بچوں کی طرف سے صدقۂ فطر ادا کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
یو اے ای میں کام کرنےوالا فی الحال پاکستان میں مقیم ہو تو صدقہ ٔفطر کس ملک کے اعتبار سے ادا کرے گا؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رمضان سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صدقہ فطر میں گندم ،جَو، کھجور اور کشمش چار مختلف اجناس مقرر کرنے کی علت اور مقصد کیا ہے؟