تراویح

عشا سےپہلے تراویح پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
2223
عبادات / روزہ و رمضان / تراویح

عشا سےپہلے تراویح پڑھنے کا حکم

مفتی صاحب !
کیا عشاء کی نماز سے پہلے تراویح کی نماز پڑھ لینے سے تراویح ادا شمار ہوگی یانہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہےکہ تراویح کا وقت عشاء کی فرض نماز کے بعد سے لے کر فجر کا وقت داخل ہونے سے پہلے تک ہے، اگر عشاء کی نماز سے پہلے کسی نے تراویح کی نیت سے نماز پڑھ لی تو وہ نماز نفل شمار ہوجائے گی اور تراویح دوبارہ پڑھنا لازم ہوگی۔

حوالہ جات

*مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح:(ص157،ط: المكتبة العصرية)*
"‌ووقتها" ‌ما "‌بعد ‌صلاة ‌العشاء" ‌على الصحيح إلى طلوع الفجر
"و" لتبعيتها للعشاء "

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
3
فتوی نمبر 2223کی تصدیق کریں