عبادات / عملیات و اذکار / ذکر دعاء اور درود

نماز کے بعد امام اور مقتدیوں کا سورۃ یسین پڑھنا

فتوی نمبر : 3393 0000-00-00 8 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب! ہماری مسجد میں امام صاحب اور دیگر لوگ مل کر نماز کے بعد ہر روز سورہ یسین کی تلاوت کرتے ہیں اس طرح کرنا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ سورۂ یٰسین کی تلاوت فضیلت اور برکت کا باعث ہے، حدیثِ مبارکہ میں آتا ہے کہ جو شخص دن کے ابتدائی حصے میں سورۂ یٰسین کی تلاوت کرتا ہے، اس کی حاجات پوری کی جاتی ہیں۔ اسی طرح حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ جو شخص صبح کے وقت سورۂ یٰسین پڑھتا ہے، اسے شام تک خوشی حاصل ہوتی ہے اور جو رات کے ابتدائی حصے میں اس کی تلاوت کرتا ہے، اسے صبح تک خوشی حاصل ہوتی ہے، البتہ نماز کے بعد اجتماعی طور پر سورۂ یٰسین کی تلاوت کو ضروری سمجھنا اور امام کا مقتدیوں کو اس کی تلاوت پر مجبور کرنا درست نہیں ہے۔ اگر نماز کے بعد امام اور مقتدیوں میں سے ہر ایک کو اختیار ہو کہ چاہے سورۂ یٰسین پڑھے، چاہے قرآنِ کریم کی کوئی دوسری سورت پڑھے اور چاہے تلاوت کیے بغیر چلا جائے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔

مسند الدارمي : (4/ 2150،ط:دار المغني للنشر والتوزيع) 3461 - حدثنا الوليد بن شجاع، حدثني أبي، حدثني زياد بن خيثمة، عن محمد بن جحادة، عن عطاء بن أبي رباح، قال: بلغني أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «من قرأ يس في صدر النهار، قضيت حوائجه. 3462 - حدثنا عمرو بن زرارة، حدثنا عبد الوهاب، حدثنا راشد أبو محمد الحماني، عن شهر بن حوشب، قال: قال ابن عباس: «من قرأ يس حين يصبح، أعطي يسر يومه حتى يمسي، ومن قرأها في صدر ليله، أعطي يسر ليلته حتى يصبح. مرقاة المفاتيح: (2/ 755،ط:دار الفكر) قال الطيبي: وفيه أن من أصر على أمر مندوب، وجعله عزما، ولم يعمل بالرخصة فقد أصاب منه الشيطان من الإضلال فكيف من أصر على بدعة أو منكر؟
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
موبائل میں قرآن مجید لیٹ کر پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
"رَبِّ إِنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ" دعا میں لفظ إني کا درست اعراب
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صبح شام کے اذکار کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسجد میں آرام کرتے ہوئے ذکرکرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
استغفار کے پورے کلمات کے بجائےصرف استغفر اللہ پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فرض نماز کے بعد ذکر بالجہر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اٹیچ باتھ روم میں مسنون دعائیں پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فرض نماز کے بعد مسنون اذکار کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مشت زنی اور فحش فلموں کا گناہ توبہ سے معاف ہو جاتا ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
’’درود تنجینا‘‘ کاثبوت اور حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کیا رسول اللہﷺکے سامنے دورد شریف پڑھنے والے کا نام لیا جاتا ہے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز میں آپ ﷺ کا اسم گرامی آجائے تو درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دعائے سیفی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت جنابت میں آیۃ الکرسی اور مسنون دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم کی عیادت میں پڑھی جانے والی دعا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز کے بعد امام اور مقتدیوں کا سورۃ یسین پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز میں آپ ﷺ کا اسم گرامی آجائے تو درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
درود لکھتے وقت صرف ص یا صلعم لکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی دعا میں امت محمدیہ شامل ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
استغفار کے پورے کلمات کے بجائےصرف استغفر اللہ پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شبِ برأت کی دعا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت جنابت میں ختم قرآن کی محفل میں شریک ہونا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دعا میں ہاتھ اٹھانے کا حکم