کیا فرماتے ہیں مفتیان کرا اس مسئلہ کے بارے میں کہ جانور کوذبح کرتے وقت قبلہ رو کرنا ضروری ہے یا نہیں ؟
واضح رہے کہ جانور کو ذبح کرتے وقت قبلہ رخ کرنا سنت ہے ، تاہم اگر کسی نے جانور کو قبلہ رخ کیے بغیر ہی ذبح کرلیا تو بھی جانور حلال ہے اور اس کا کھانا جائز ہے ۔
الدرالمختار : (6/ 296، ط: دارالفكر)
(و) كره (ترك التوجه إلى القبلة) لمخالفته السنة.
تبيين الحقائق : (5/ 292، ط: دار الكتاب الإسلامي )
وكذا لو ذبحها متوجهة لغير القبلة يكره وتؤكل؛ لأن السنة في الذبح أن يستقبل بها القبلة هكذا روي عن ابن عمر رضي الله عنهما أن النبي صلى الله عليه وسلم استقبل في أضحيته القبلة لما أراد ذبحها.