اگر مرغی مر جائے اور اس کے مرنے کے بعد اس کے پیٹ سے ایک صحیح سالم انڈا نکلے تو کیا وہ انڈا کھایا جا سکتا ہے؟
واضح رہے کہ اگر مرغی کے مرنے کے بعد اس کے پیٹ سے نکلا ہوا انڈا مکمل اور چھلکے کے ساتھ صحیح سالم ہو تو اس انڈے کو کھانا درست ہے۔
*المحيط البرهاني:(5/ 353،ط:دار الكتب العلمية)*
وفي «مختلفات الفقيه أبي الليث» : إذا ماتت دجاجة وخرج منها بيضة؛ جاز أكلها عند أبي حنيفة رضي الله عنه اشتد قشرها أو لم يشتد.