کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

بطخ اور مرغی کےملاپ سےحاصل ہونے والے انڈے کا حکم

فتوی نمبر :
1326
حظر و اباحت / حلال و حرام / کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

بطخ اور مرغی کےملاپ سےحاصل ہونے والے انڈے کا حکم

ہم نے گھر میں بطخ کا جوڑا پال رکھا تھا، مادہ بطخ مر گئی، ہمارے گھر میں مرغی بھی ہے،اب نر بطخ مرغی سے جفتی کرتا ہے اور مرغی انڈے دیتی ہے تو کیا اس مرغی کےانڈے کھانا جائز ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ایسا انڈہ کھانا جائز ہے، شرعا اس میں کوئی حرج نہیں۔

حوالہ جات

*الموسوعة الفقهية الكويتية:(5/ 153،ط:دارالسلاسل)*
إن خرج البيض من حيوان مأكول في حال حياته، أو بعد تذكيته شرعا، أو بعد موته، وهو مما لا يحتاج إلى التذكية كالسمك، فبيضه مأكول إجماعا، إلا إذا فسد.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
48
فتوی نمبر 1326کی تصدیق کریں
-- متعلقه فتاوی --
...
-- متعلقه موضوعات --