حظر و اباحت / حلال و حرام / کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

بس ڈرائیور حضرات کا مخصوص ہوٹلوں پر گاڑی روکنا اور مفت کھانا کھانا

فتوی نمبر : 287 0000-00-00 369 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم مفتی صاحب! اگر کوئی شخص پشاور سے لاہور جا رہا ہے اور وہ گاڑی والا موٹروے پر رک جائے ہوٹل میں اور ہوٹل والے ڈرائیور کو فری میں کھانا کھلاتے ہیں، ڈرائیور کو اور منشی وغیرہ کو تو اگر سواریوں میں سے کوئی سواری ان کے ساتھ کھانا کھا لے تو یہ کھانا سواری والے کے لیے جائز ہے یا نہیں؟ اس کی رہنمائی فرما دیجئے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اگر ہوٹل والے بغیر کسی معاہدے کے محض رغبت پیدا کرنے کے لیے بس کے عملے کو مفت کھانا یا تحائف دیتے ہیں، تاکہ آئندہ سفر میں گاڑی ان کے ہوٹل پر رکے اور اس کی وجہ سے مسافروں سے کھانے کی اضافی قیمت وصول نہیں کی جاتی تو اس صورت میں ہوٹل والوں کی طرف سے دیا جانے والا کھانا تبرع اور احسان کے درجے میں آتا ہے اور شرعاً جائز ہے، اس صورت میں مہمان کے لیے عملے کے ساتھ مفت کھانا جائز ہے۔ البتہ اگر ڈرائیور حضرات سفر کے دوران کسی ایسے ہوٹل پر رکتے ہیں جہاں ہوٹل والے کسی طے شدہ معاہدے (قولاً یا عرفاً)کے تحت بس کے عملے کو مفت کھانا یا تحائف دیتے ہیں، اس نیت سے کہ مسافروں کو مہنگے داموں چیزیں فروخت کر کے اس کھانے کا خرچ پورا کیا جائے تو یہ صورت رشوت کے حکم میں آئے گی، رشوت دینا اور لینا دونوں شرعاً حرام ہیں اور اس صورت میں مہمان کے لیے یہ کھانا کھانا جائز نہیں ہوگا۔

مسند احمد:(433/6،رقم الحدیث 6984، ط: دارالحدیث)* عن عبد الله بن عمرو، قال: قال رسول الله ﷺ:لعنة الله على الراشي والمرتشي. *ردالمحتار:(362/5،ط: دار الفكر )* قولہ (اخذ القضاء برشوۃ)....الرشوۃ بالکسر:مایعطیہ الشخص الحاکم وغیرہ لیحکم لہ او یحمله مایرید...وفی الاقضیۃ قسم الھدیۃ وجعل ھذا من اقسامھا فقال : حلال من الجانبین کالاھداء للتودد وحرام منھما کالاھداء لیعینہ علی الظلم وحرام علی الآخذ فقط ۔۔۔ھذا اذا کان فیہ شرط ، اما اذا کان بلا شرط لکن یعلم یقینا انہ انما یھدی لیعینہ عند السلطان فمشایخنا علی انہ لاباس بہ ولوقضیٰ حاجتہ بلا شرط ولا طمع فاھدی الیہ بعد ذالک فھو حلال لاباس بہ. *البحرالرائق:(285/6،ط: دار الکتاب الاسلامی)* وذكر الأقطع أن الفرق بين الهدية والرشوة أن الرشوة ما يعطيه بشرط أن يعينه والهدية لا شرط معها اهـ... وأما الحلال من الجانبين فهو الإهداء للتودد والمحبة كما صرحوا به وليس هو من الرشوة لما علمت. *النهر الفائق: (608/ط: دارالکتب العلمیة)* (هدية) وهي كما قدمناه ما يعطى بلا شرط بخلاف الرشوة. *فتح القدیرللکمال ابن الھمام: (272/7، ط:دار الفكر )* وفي شرح الأقطع: الفرق بين الرشوة والهدية أن الرشوة يعطيه بشرط أن يعينه، والهدية لا شرط معها انتهى.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گیارہویں شریف منانے اور اس میں کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کیکڑے کا سوپ پینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کھانے میں کیڑے کی موجودگی کا کھانے حكم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بس ڈرائیور حضرات کا مخصوص ہوٹلوں پر گاڑی روکنا اور مفت کھانا کھانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیرمسلموں کے لیے سور کا گوشت پکانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈیو بوتل استعمال کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جلی ہوئی روٹی کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بکری کی اوجڑی کھانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
لیز چپس کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ذبح کیے بغیر جانور کا گوشت کھانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گندم کے بدلے آٹا لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بارہ ربیع الاول کو گھر آیا ہوا کھانا کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مرغی کے پنجے کھانے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مردہ مرغی سے نکلے ہوئے انڈے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کونڈے کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حلال جانور کی کھال کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اہل بدعت کے ذبیحہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مرغی کی گردن کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیئر اور بھنگ کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مچھلی اگر زندہ پکڑنے کے بعد مرجائے توا س کے کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
افیون کے چھلکے کھانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جھینگا کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک میں ملازمت کر نے والے شخص کے ہاں کھانا کھانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ٹڈی کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کلیجی کھانا