عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

بیوی کے پاس ایک تولہ سونا اور شوہر کی ملکیت میں دو لاکھ کمیٹی کے پیسوں پر زکوٰۃ

فتوی نمبر : 2303 0000-00-00 85 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب! میں کرائے کے مکان میں رہتا ہوں۔ میں نے اپنا گھر لینے کے لیے کچھ پیسے جمع کیے ہیں جو کمیٹی وغیرہ ڈال کر تقریباً دو لاکھ روپے بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ میری اہلیہ کے پاس تقریباً ایک تولہ سونا بھی ہے۔ کیا اس رقم اور سونے پر مجھ پر زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہوگی یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر کسی کے پاس صرف سونا ہو تو ساڑھے سات تولہ سونا اور صرف چاندی ہو تو ساڑھے باون تولہ چاندی، یا ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر نقدی یا سامانِ تجارت ہو یا یہ سب ملا کر یا ان میں سے بعض ملا کر ان کی مجموعی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر بنتی ہو تو ایسے شخص پر سال پورا ہونے پر قابلِ زکوٰۃ مال کی ڈھائی فیصد زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہے، نیز واضح رہے کہ زکوۃ کا مدار ساڑھے سات تولے سونے پر اس وقت ہے، جب اس کے ساتھ چاندی یا مالِ تجارت یا نقد رقم میں سے کوئی چیز نہ ہو، لیکن اگر سونے کے ساتھ ان چیزوں میں سے کوئی ایک چیز بھی ہو تو زکوۃ کا مدار ساڑھے باون تولہ چاندی ہے۔اگر کسی کے پاس اتنی مالیت نہیں تو اس پر زکوٰۃ لازم نہیں ۔ عورت کو مہر میں دیا گیا سونا عورت کی ملکیت ہے، شوہر کی نہیں۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں چونکہ مذکور شخص کے ساتھ صرف دو لاکھ روپے ہیں نقدی ہے جو نصاب سے کم ہے اس لیے اس شخص پر زکوٰۃ فرض نہیں ۔

*الدرالمختار:(259/2،ط: دارالفكر)* (وسببه) أي سبب افتراضها (ملك نصاب حولي) نسبة للحول لحولانه عليه (تام) بالرفع صفة ملك، خرج مال المكاتب. *الشامية:(259/2،ط: دارالفكر)* (قوله ملك نصاب) فلا زكاة في سوائم الوقف والخيل المسبلة لعدم الملك، ولا فيما أحرزه العدو بدارهم لأنهم ملكوه بالإحراز عندنا خلافا للشافعي بدائع، ولا فيما دون النصاب. مطلب الفرق بين السبب والشرط والعلة. *الهندية:(179/1،ط:دارالفكر)* ‌وتضم ‌قيمة العروض إلى الثمنين والذهب إلى الفضة قيمة كذا في الكنز. حتى لو ملك مائة درهم خمسة دنانير قيمتها مائة درهم تجب الزكاة عنده خلافا لهما، ولو ملك مائة درهم وعشرة دنانير أو مائة وخمسين درهما وخمسة دنانير أو خمسة عشر دينارا أو خمسين درهما تضم إجماعا كذا في الكافي. ولو كان له مائة درهم وعشر دنانير قيمتها أقل من مائة درهم تجب الزكاة عندهما وعند أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - اختلفوا فيه والصحيح أنه تجب كذا في محيط السرخسي.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ کے مستحق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک تولہ سے زائد سونے پر زکوٰۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مقروض پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ ادا نہ کرنا اور بہانے کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گھر یا دکان تعمیر کرنے کی غرض سے خریدے گئے پلاٹوں پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گھریلو ضرورت کے لیے استعمال ہونے والے جانوروں پر زکوۃ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک تولہ سونے پر زکاۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر کو قرض دیے ہوئے سونے پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکاۃ کا مال چوری ہو جائے تو زکاۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قرض لے کرکاروبار کرنے کی صورت میں زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بی سی (کمیٹی) میں زکوٰۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قرض دیے ہوئے پیسوں پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی اور زکوۃ کے نصاب میں فرق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قرض پر دی ہوئی رقم پر زکوٰۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کرایہ کے بلڈنگ پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پہلے سے دیے گئے قرض کا زکوۃ میں حساب کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جس کی رقم قرضوں میں پھنسی ہو اس کا زکوۃ لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سونے اور چاندی میں سے کس کو زکوٰۃ کے نصاب کا معیار بنایا جائے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
28.50 گرام سونے پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زیورات بیٹیوں کے نام کرنے سے زکوة کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کے پاس ایک تولہ سونا اور شوہر کی ملکیت میں دو لاکھ کمیٹی کے پیسوں پر زکوٰۃ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ضرورت کی چیزوں پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کمیٹی وصول کرنے کے بعد اس پیسوں پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پھیری کی نیت سے خریدے گئے رکشوں پر زکوٰۃ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صدقہ میں دیے گئے پیسوں میں زکوٰۃ کی نیت کرنا