عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

جس کی رقم قرضوں میں پھنسی ہو اس کا زکوۃ لینا

فتوی نمبر : 676 0000-00-00 96 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرت۔ کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیانِ عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک صاحب کی رقم کاروبار میں ایک پارٹی کے پاس صوبہ کیرلا میں پچھلے ایک سال سے رکی ہوئ ہے۔ جسکی مقدار (270,000) دو لاکھ ستر ہزار۔ اسکے علاوہ انکے پاس کوئ ملکیت بھی نہیں ہے۔ جسمیں سے 40،000 چالیس ہزار ایک صاحب کا ادھار ہے ، تو رقم بچی 230،000۔ مزید ایک اور صاحب کا ادھار ہے جسکی مقدار 115,000 ایک لاکھ پندرہ ہزار ہے۔ اسکے بعد انکے پاس جو رقم بچتی ہے جو انکا فائدہ/ پروفٹ ہے (115،000) ایک لاکھ پندرہ ہزار۔ یہ رقم 12% GST پر دی گئ ہے ، جسکو وہ کیرلا والی پارٹی ہضم نہیں کر سکتی آج نہیں تو کل دینا ہی ہوگا ، پچلھے ایک سال سے رقم رکی ہوئ ہے مرنے کی امید نہیں ہے اور ملنے کی امید بھی 12% GST پر دینے کی وجہ سے قوی ہے ، لیکن ملیگی کب اسکا کچھ بھی پتہ نہیں۔ جب بھی وہ اپنے پیسوں کے لۓ رابطہ کرتے ہیں تو وہ ہر بار 10 دن یا 15 دن بعد دینے کو کہ دیتا ہے۔ تو کیا یہ شخص کسی صاحبِ نصاب انسان کی دی گئی زکوٰۃ استعمال میں لا سکتا ہے ، کیونکہ ابھی وہ صاحب نصاب نہیں ہے ، اور رقم ملنے کی بھی امید ہے مگر وہی بات کہ ملیگی کب ، اسکا کچھ بھی پتہ نہیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ زکوٰۃ اسی شخص کو دی جاسکتی ہے جس کے پاس اپنی ضروریاتِ زندگی کے علاوہ ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر مال یا سامان موجود نہ ہو، اگر کسی کے پاس ضرورت سے زائد مکان، پلاٹ یا اتنی مالیت کی رقم ہو تو وہ شرعاً زکوٰۃ کا مستحق نہیں رہتا۔ لہٰذا پوچھی گئی صورت میں چونکہ اس آدمی کے پاس نصاب سے کم مال موجود ہے، اس لیے اس شخص کے لیے زکوۃ لینا جائز ہے ۔

*الشامية:(340/2،ط: دارالفكر)* لا يجوز دفع الزكاة إلى من يملك نصابا إلا إلى طالب العلم والغازي ومنقطع الحج. *الهندية:(189/1،ط:دارالفكر )* لا يجوز دفع الزكاة إلى من يملك نصابا أي مال كان دنانير أو دراهم أو سوائم أو عروضا للتجارة أو لغير التجارة فاضلا عن حاجته في جميع السنة هكذا في الزاهدي والشرط أن يكون فاضلا عن حاجته الأصلية، وهي مسكنه، وأثاث مسكنه وثيابه وخادمه، ومركبه وسلاحه، ولا يشترط النماء إذ هو شرط وجوب الزكاة لا الحرمان كذا في الكافي. ويجوز دفعها إلى من يملك أقل من:النصاب، وإن كان صحيحا مكتسبا كذا في الزاهدي. ولا يدفع إلى مملوك غني غير مكاتبه كذا في معراج الدراية. *البحر الرائق:(260/2،ط:دارالكتاب الإسلامي)* لايجوز دفع الزكاة إلى من يملك نصابا إلا إلى طالب العلم والغازي والمنقطع لقوله عليه السلام ويجوز دفع الزكاة لطالب العلم، وإن كان له نفقة أربعين سنة اهـ.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ کے مستحق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک تولہ سے زائد سونے پر زکوٰۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مقروض پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ ادا نہ کرنا اور بہانے کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گھر یا دکان تعمیر کرنے کی غرض سے خریدے گئے پلاٹوں پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گھریلو ضرورت کے لیے استعمال ہونے والے جانوروں پر زکوۃ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک تولہ سونے پر زکاۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر کو قرض دیے ہوئے سونے پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکاۃ کا مال چوری ہو جائے تو زکاۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قرض لے کرکاروبار کرنے کی صورت میں زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بی سی (کمیٹی) میں زکوٰۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قرض دیے ہوئے پیسوں پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی اور زکوۃ کے نصاب میں فرق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قرض پر دی ہوئی رقم پر زکوٰۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کرایہ کے بلڈنگ پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پہلے سے دیے گئے قرض کا زکوۃ میں حساب کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جس کی رقم قرضوں میں پھنسی ہو اس کا زکوۃ لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سونے اور چاندی میں سے کس کو زکوٰۃ کے نصاب کا معیار بنایا جائے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
28.50 گرام سونے پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زیورات بیٹیوں کے نام کرنے سے زکوة کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کے پاس ایک تولہ سونا اور شوہر کی ملکیت میں دو لاکھ کمیٹی کے پیسوں پر زکوٰۃ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ضرورت کی چیزوں پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کمیٹی وصول کرنے کے بعد اس پیسوں پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پھیری کی نیت سے خریدے گئے رکشوں پر زکوٰۃ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صدقہ میں دیے گئے پیسوں میں زکوٰۃ کی نیت کرنا