معاملات / عدت نان و نفقہ / احکام عدت

دوران عدت دوسرا نکاح کرنا

فتوی نمبر : 824 0000-00-00 115 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب ! ایک عورت نے شوہر سے طلاق لینے کیلئے کہا اور شوہر نے تین طلاق دی اور اس عورت نے عید یئت میں دوسرے مرد کیساتھ نکاح کیا اور پھر طلاق دیدی اور پھر پہلےعدت کےدوران پہلے شوہر سے نکاح کیا۔ کیا اسی صورت میں اس کی نکاح ھوگئی ؟مہربانی کرکے تفصیل سے مسلے کا جواب دیں اللہ تبارک وتعالیٰ آ پ کے علم اور عمر میں برکت عطا فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ جب کوئی شوہر اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیتا ہے تو وہ عورت اس پر حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہو جاتی ہے، یعنی نہ رجوع ممکن ہوتا ہے اور نہ ہی وہ دونوں دوبارہ نکاح کر سکتے ہیں، جب تک کہ عورت کسی دوسرے مرد سے باقاعدہ نکاح نہ کرے، اس کے ساتھ حقوقِ زوجیت ادا نہ ہوں اور پھر وہ شوہر اُسے طلاق دے دے یا وفات پا جائے اور اس کی عدت مکمل ہو جائے۔ ایسی صورت میں اگر عورت عدت کے دوران کسی دوسرے مرد سے نکاح کرے تو وہ نکاح شرعاً باطل ہوتا ہے، کیونکہ عدت کے دوران نکاح کرنا جائز نہیں۔ جب نکاح ہی درست نہیں تو اس پر ہونے والی طلاق کی بھی شرعاً کوئی حیثیت نہیں اور نہ ہی یہ نکاح شرعی حلالہ شمار ہوگا۔ پوچھی گئی صورت میں چونکہ عدت کے دوران کیا گیا نکاح شرعاً باطل تھا، اس لیے نہ وہ نکاح معتبر ہے، نہ اس پر دی گئی طلاق کا کوئی اعتبار ہے اور نہ ہی اس عمل کو شرعی حلالہ کہا جا سکتا ہے، لہذا ایسی صورت میں پہلے شوہر سے دوبارہ نکاح کرنا بھی جائز نہیں۔

القرآن الکریم:البقرۃ235:1 وَلَا تَعْزِمُوا عُقْدَةَ النِّكَاحِ حَتَّىٰ يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَهُ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا فِي أَنفُسِكُمْ فَاحْذَرُوهُ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ غَفُورٌ حَلِيمٌ. الشامية:(132/3،ط: دارالفكر) اما نکاح منکوحة الغیر ومعتدته فالدخول فيه لا يوجب العدة إن علم أنها للغير لأنه لم يقل أحد بجوازه فلم ينعقد أصلا قال فعلى هذا يفرق بين فاسده وباطله في العدة ولهذا يجب الحد مع العلم بالحرمة لأنه زنا كما في القنية وغيرها. البحر الرائق:(165/4،ط: دارالكتاب الإسلامي) أما نكاح منكوحة الغير ومعتدته فالدخول فيه لا يوجب العدة إن علم أنها للغير؛ لأنه لم يقل أحد بجوازه فلم ينعقد أصلا.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر سے الگ رہنے والی عورت پر شوہر کے وفات کی صورت میں عدت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوران عدت نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عدت کے دوران بہنوئی سے پردے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عدت کے دوران ڈاکٹر کے پاس جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کی عدت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
معتدہ (عدت گزارنے والی عورت) کا والدین کے گھر عدت گزارنے کی صورت میں نان و نفقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر کا انتقال کسی اور ملک میں ہو تو کا پاکستان میں عدت گزارنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کی عدت وفات
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوران عمرہ شوہر کا انتقال ہوجائے تو عورت کی عدت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت عدت کہاں گزارے گی ؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عدت طلاق کے دوران زنا کرنے سے عدت پر اثر
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر سے الگ رہنے والی عورت پر شوہر کے وفات کی صورت میں عدت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر کے رخصتی سے پہلے فوت ہونے کی صورت میں بیوی کی عدت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عدت کے دوران عورت کا بچوں کے ختم قرآن کی تقریب میں جانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عدت کے دوران کمانے کے لیے جانا*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عدت کی شرعی حیثیت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عدت کی ابتداء
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق رجعی اور متوفیٰ عنھا زوجھا کی عدت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دورانِ عدت بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم لینے کے لیے گھر سے نکلنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ عورت کی عدت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم شادی شدہ عورت کا اسلام لانے کی صورت میں عدت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
۲۰ جون کو شوہر کاانتقال ہوا تو عدّتِ وفات کب مکمل ہوگی؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عدتِ وفات کے ختم ہونے کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عدت سے زیادہ وقت گزارنے پر ثواب کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عارضی طور پر حیض نہ آنے والی مطلقہ کی عدت