عبادات / حج و عمرہ / احرام کے مسائل

عمرہ میں حلق سے پہلے احرام کھولنے کا حکم

فتوی نمبر : 1439 0000-00-00 137 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی نے تین عمرے کیے، دو عمروں میں حلق کیا، لیکن تیسرے عمرے میں حلق نہیں کیا ،حلق سے پہلے احرام کھول دیا تو کیا اس پر دم لازم ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

عمرہ کے تمام ارکان ادا کرنے کے بعد احرام کی پابندیوں سے نکلنے کے لیے حلق (سر کے بال منڈوانا) یا قصر (بال کتروانا) ضروری ہے، اگر کوئی شخص حلق یا قصر کیے بغیر صرف احرام کی چادریں اتار دے یا سلے ہوئے کپڑے پہن لے تو یہ شرعاً احرام کھولنا شمار نہیں ہوتا، چونکہ اس نے احرام کی حالت میں ممنوع کام کیے ہیں، اس لیے اس پر دم (قربانی) لازم ہو گا، یعنی حدودِ حرم میں ایک بکرا، بکری یا دنبہ ذبح کرنا پڑے گا۔ پوچھی گئی صورت میں اگر سائل نے ابھی تک حلق یا قصر نہیں کیا تو وہ اب بھی احرام کی حالت میں ہے، لہٰذا اسے چاہیے کہ مکہ مکرمہ جا کر حدودِ حرم کے اندر حلق یا قصر کرے اور اگر وہ حدودِ حرم سے باہر حلق یا قصر کرتا ہے تو اس پر دو دم لازم ہوں گے۔ نیز اگر حلق یا قصر سے پہلے یعنی حالتِ احرام میں ممنوعاتِ احرام(مثلاًسلے ہوئے کپڑے پہننا یا خوشبو وغیرہ لگانا یا دیگر خلافِ احرام امور) کا ارتکاب کیا ہےتو اس کی وجہ سے ہر جنایت پر ایک دم ضرور لازم ہوگا، لہذا جنایات کی تفصیل تحریر کرکےاس کے مطابق حکم معلوم کیا جاسکتا ہے۔

*الدر المختار:(516/2،ط: دارالفكر)* (ثم قصر) بأن يأخذ من كل شعرة قدر الانملة وجوبا، وتقصير الكل مندوب، والربع واجب، ويجب إجراء الموسى على الاقرع وذي قروح إن أمكن وإلا سقط، ومتى تعذر أحدهما لعارض تعين الآخر. *بدائع الصنائع:(140/2،ط: دارالکتب العلمیۃ)* "أن الحلق أو التقصير، واجب لما ذكرنا فلا يقع التحلل إلا بأحدهما و لم يوجد فكان إحرامه باقيا فإذا غسل رأسه بالخطمي فقد أزال التفث في حال قيام الإحرام فيلزمه الدم، والله أعلم".
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت احرام میں ایک دوسرے کے بال کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میقات کے اندر رہنے والے کا حرم جانے کی صورت میں احرام باندھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام میں میل کچیل دور کرنے کے لیے غسل کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام کی حالت میں خوشبودار بسکٹ کھانےکاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام کی چادروں کے کناروں پر سلائی کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جدہ جانے والے کے لیے احرام باندھنے کی جگہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حدود حرم میں بغیر احرام کے داخل ہونا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام کی حالت میں حائضہ کےلیےجائز وناجائز افعال
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حدود حرم میں بغیر احرام کے داخل ہونا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوبارہ عمرہ ادا کرنے کے لیے احرام دھونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام باندھنے سے پہلے بدن پر خوشبو لگانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام کی حالت میں نسوار لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت احرام میں کن جانوروں کا قتل جائز ہے اور جوں مارنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام کی حالت میں سگریٹ پینےکاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ٹیوبلر احرام پہننے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام کی حالت میں چہرےکاپردہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تلبیہ سے پہلے احرام پر خوشبو لگانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سفید رنگ کے علاوہ کسی اور رنگ کا احرام پہننے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام کی حالت میں عورت کا زیورات پہننےکاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حیض کی حالت میں احرام باندھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت احرام میں فوت ہونے والے کا چہرہ ڈھانپنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام کی حالت میں احرام کی مضبوطی کے لیے بیلٹ باندھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت احرام میں انڈر ویئر پہننا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت احرام میں گھڑی پہننے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عمرے کی سعی سے پہلے احرام کھول دینا