عبادات / حج و عمرہ / احرام کے مسائل

ٹیوبلر احرام پہننے کا حکم

فتوی نمبر : 2562 0000-00-00 14 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب! آج کل "ٹیوبلر احرام" چل رہا ہے، جس میں لنگی ایک گول نما کپڑے کی شکل میں ہوتی ہے، اس کے دونوں کنارے آپس میں ملے ہوتے ہیں، بظاہر یہ سلا ہوا محسوس ہوتا ہے، لیکن حقیقت میں یہ عام سلے ہوئے کپڑوں کی طرح نہیں ہوتا، بلکہ اُسے اِسی ساخت میں تیار کیا جاتا ہے، کیا یہ احرام پہننا جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ حالتِ احرام میں مردوں کے لیے ایسا سلا ہوا لباس پہننا ممنوع ہے جو بدن یا کسی عضو کے مطابق تیار کیا گیا ہو، جیسے قمیص، پاجامہ، بنیان وغیرہ۔ فقہائے کرام نے “مخیط” (سلا ہوا لباس) سے یہی مراد لیا ہے، لہٰذا احرام کی لنگی اصل اور افضل صورت میں ایسی ہونی چاہیے جس کے دونوں کنارے الگ الگ ہوں، یعنی عام چادر یا تہبند کی طرح ہو جسے لپیٹا جائے۔ البتہ آج کل رائج “ٹیوبلر احرام” جس کی لنگی گول شکل میں تیار کی جاتی ہے اور اس کے کنارے ملے ہوتے ہیں، اگرچہ بظاہر سلی ہوئی محسوس ہوتی ہے، لیکن چونکہ وہ عام ملبوسات کی طرح اعضائے بدن کے مطابق تیار نہیں ہوتی، اس لیے فقہاء کی بیان کردہ تعریف کے مطابق یہ ممنوع “مخیط “ لباس میں داخل نہیں، لہٰذا اگر کسی شخص کو عام احرام باندھنے میں دشواری ہو یا ستر کھلنے کا اندیشہ ہو تو اس کے لیے ٹیوبلر احرام استعمال کرنے کی گنجائش ہے ، اس صورت میں دم لازم نہیں آئے گا۔ تاہم افضل طریقہ یہی ہے کہ کھلی چادروں والے احرام کا استعمال کیا جائے۔

*شرح النووي:(8/73،ط: دار إحياء التراث العربي:)* وأجمع ‌العلماء ‌على ‌أنه ‌لا ‌يجوز ‌للمحرم ‌لبس ‌شئ ‌من ‌هذه ‌المذكورات وأنه نبه بالقميص والسراويل على جميع ما في معناهما وهو ما كان محيطا أو مخيطا معمولا على) قدر البدن أو قدر عضو منه كالجوشن والتبان والقفاز وغيرها ونبه صلى الله عليه وسلم بالعمائم والبرانس على كل ساتر للرأس مخيطا كان أو غيره حتى العصابة فإنها حرام فإن احتاج إليها لشجة أو صداع أو غيرهما شدها ولزمته الفدية ونبه صلى الله عليه وسلم بالخفاف على كل ساتر للرجل من مداس وجمجم وجورب وغيرها وهذا كله حكم الرجال.. *المحيط البرهاني:(446/2،ط:دار الكتب العلمية)* والأصل أن المحرم ممنوع عن لبس المخيط على وجه المعتاد حتى لو اتزر بالسراويل وارتدى بالقميص إذا فسخ به فلا بأس به؛ لأن المنع عن لبس المخيط في حق المحرم لما فيه من معنى الترفيه، وذلك في اللبس المعتاد لا في غيره؛ لأن غير المعتاد يحتاج إلى تكلف حفظه عند استعماله كما يحتاج إلى تكلف حفظ الأزرار. *الهندية:(242/1،ط:دار الفكر)* إذا لبس المحرم المخيط على الوجه المعتاد يوما إلى الليل فعليه دم، وإن كان أقل من ذلك فصدقة كذا في المحيط سواء لبسه ناسيا أو عامدا عالما أو جاهلا مختارا أو مكرها هكذا في البحر الرائق.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت احرام میں ایک دوسرے کے بال کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میقات کے اندر رہنے والے کا حرم جانے کی صورت میں احرام باندھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام میں میل کچیل دور کرنے کے لیے غسل کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام کی حالت میں خوشبودار بسکٹ کھانےکاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام کی چادروں کے کناروں پر سلائی کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جدہ جانے والے کے لیے احرام باندھنے کی جگہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حدود حرم میں بغیر احرام کے داخل ہونا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام کی حالت میں حائضہ کےلیےجائز وناجائز افعال
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حدود حرم میں بغیر احرام کے داخل ہونا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوبارہ عمرہ ادا کرنے کے لیے احرام دھونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام باندھنے سے پہلے بدن پر خوشبو لگانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام کی حالت میں نسوار لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت احرام میں کن جانوروں کا قتل جائز ہے اور جوں مارنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام کی حالت میں سگریٹ پینےکاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ٹیوبلر احرام پہننے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام کی حالت میں چہرےکاپردہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تلبیہ سے پہلے احرام پر خوشبو لگانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سفید رنگ کے علاوہ کسی اور رنگ کا احرام پہننے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام کی حالت میں عورت کا زیورات پہننےکاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حیض کی حالت میں احرام باندھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت احرام میں فوت ہونے والے کا چہرہ ڈھانپنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام کی حالت میں احرام کی مضبوطی کے لیے بیلٹ باندھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت احرام میں انڈر ویئر پہننا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت احرام میں گھڑی پہننے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عمرے کی سعی سے پہلے احرام کھول دینا