زکوۃ و نصاب زکوۃ

بکریوں کی زکوة کا نصاب

فتوی نمبر :
2384
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

بکریوں کی زکوة کا نصاب

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
میرا سوال زکوۃ کے متعلق ہے کہ بکریوں سے کتنی زکوٰۃ نکالی جائے گی ؟ایک بکری نکالی تو کتنی بکریوں سے؟
اور دو بکری کتنی بکریوں سے نکلیں گی ؟اسی طرح تین کتنے بکریوں سے نکلیں گی؟ یہ پوچھنا تھا۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ بکرے، بکریاں، بھیڑ اور دنبے جب سائمہ (سال کا اکثر حصہ باہر سے چرنے والے) ہوں اور ان کی تعداد چالیس تک پہنچ جائے تو ان پر زکوٰۃ واجب ہو جاتی ہے۔
اس کی تفصیل درج ذیل ہے:
40 سے 120 تک جانوروں میں ایک بکری زکوٰۃ واجب ہے۔121 سے 200 تک دو بکریاں واجب ہوں گی۔ 201 سے 399 تک تین بکریاں واجب ہوں گی۔
400 کی تعداد پر چار بکریاں واجب ہوں گی اس کے بعد ہر اضافی 100 جانوروں پر ایک بکری مزید واجب ہوگی۔
البتہ اگر چرنے والی بکریوں بھیڑوں یا دنبوں کی تعداد چالیس سے کم ہو تو ان میں زکوٰۃ واجب نہیں۔

حوالہ جات

*الھندیة:(178/1،ط:دارالفکر)*
فإذا كانت أربعين سائمة وحال عليها الحول ففيها شاة إلى مائة وعشرين فإذا زادت واحدة ففيها شاتان إلى مائتين فإذا
زادت ففيها ثلاث شياه فإذا بلغت أربعمائة ففيها أربع شياه ثم في كل مائة شاة هكذا ورد البيان في كتاب رسول الله ﷺ وفي كتاب أبي بكرالصديق رضي الله تعالى عنه وعليه انعقد الإجماع.

*الهدايةشرح بداية المبتدي:(98/1،ط: دار احياء التراث العربي)*
فإذا كانت أربعين سائمة وحال عليها الحول ففيها شاة إلى مائة وعشرين فإذا زادت واحدة ففيها شاتان إلى مائتين فإذا زادت واحدة ففيها ثلاث شياه فإذا بلغت أربعمائة ففيها أربع شياه ثم في كل مائة شاة شاة» هكذا ورد البيان في كتاب رسول الله ﵊ وفي كتاب أبي بكر ﵁ وعليه انعقد الإجماع «والضأن والمعز سواء» لأن لفظة الغنم شاملة للكل والنص ورد به.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
2
فتوی نمبر 2384کی تصدیق کریں
-- متعلقه فتاوی --
...
-- متعلقه موضوعات --