السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مفتی صاحب!
اگر کوئی شخص عمرے کا طواف کرتے ہوئے چکروں کی گنتی بھول جائے، اسے شک ہو کہ چار چکر ہوئے ہیں یا پانچ تو اس صورت میں کیا کرے؟
اگر فرض یا واجب طواف کے چکروں کی تعداد میں شک پیدا ہو جائے اور یقین نہ رہے کہ کتنے چکر مکمل ہوئے ہیں تو طواف کو دوبارہ شروع کرنا ضروری ہے ۔
اگر سنت یا نفل طواف کے چکروں میں شک ہو تو غالب گمان پر ہی فیصلہ کرے۔
*الشامية:(65/2،ط: دارالفكر)*
ولو شك في عدد الأشواط في طواف الركن أعاده، ولا يبني على غالب ظنه؛ بخلاف الصلاة وقيل إذا كان يكثر ذلك يتحرى اهـ وما جزم به في اللباب عزاه في البحر إلى عامة المشايخ، والله تعالى أعلم.
*البحر الرائق:(356/2،ط:دار الكتاب الإسلامي)*
شك في عدد الأشواط في طواف الركن أو العمرة أعاده ولا يبني على غالب ظنه بخلاف الصلاة،