عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

پونے تین تولہ سونے اور پلاٹ پر زکوة کا حکم

فتوی نمبر : 296 0000-00-00 180 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ ایک شخص کا رہائشی مکان کے علاوہ ایک مکان اوردوخالی پلاٹ ہیں اور پونے تین تولہ سوناہے اس پر کتنی زکوٰۃ ہوگی۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

(۱) واضح رہے کہ اگر کسی کی ملکیت میں صرف سونا ہو، اس کے علاوہ نقدی، چاندی یا مالِ تجارت میں سے کچھ بھی نہ ہو تو سونے پر زکاۃ فرض ہونے کے لیے سونے کا ساڑھے سات تولہ ہونا شرعاً ضروری ہے، اس سے کم سونا ہو نے کی صورت میں اس پر زکاۃ واجب نہیں ہوتی،لہذا پوچھی گئی صورت میں اگر کسی کے پاس صرف پونےتین تولہ سونا ہو اور کچھ بھی نقدی یا چاندی، یا مال تجارت نہ ہو تو ایسی صورت میں اس سونے پر زکاۃ واجب نہ ہوگی۔ (2.) واضح رہے کہ زکوٰۃ صرف اس پلاٹ پر واجب ہوتی ہے جو تجارت کی نیت سے خریدا جائے اور پھروہ نیت برقرار بھی رہے،لہذا پوچھی گئی صورت میں مکان اور پلاٹ اگر تجارت کی نیت سے خریدے گئے، نیت برقرار بھی ہے اور اس پلاٹ یا مکان کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہے تو سال گزرنے پر زکوۃ لازم ہوگی، لیکن اگر مکان اور پلاٹ تجارت کی نیت سے نہیں خریدے یا خریدنے کے بعد اب تجارت کی نیت نہیں رہی تو اس پر زکوۃ لازم نہیں ۔

حاشية ابن عابدين:(295/2،ط: دار الفكر )* (قوله: عشرون مثقالا) فما دون ذلك لا زكاة فيه ولو كان نقصانا يسيرا يدخل بين الوزنين؛ لأنه وقع الشك في كمال النصاب فلا حكم بكماله مع الشك بحر عن البدائع. *الھندیة:(172/1،ط: دار الفكر )* (ومنها فراغ المال) عن حاجته الأصلية فليس في دور السكنى وثياب البدن وأثاث المنازل ودواب الركوب وعبيد الخدمة وسلاح الاستعمال زكاة. *الدرالمختار:(126/1،ط: دار الفكر )* (وسببه) أي سبب افتراضها (ملك نصاب حولي) نسبة للحول لحولانه عليه (تام) ... (فارغ عن دين له مطالب من جهة العباد) ... (و) فارغ (عن حاجته الأصلية) لأن المشغول بها كالمعدوم ... (نام ولو تقديرا) بالقدرة على الاستنماء ولو بنائبه. *ایضاً:(267/ 2)* (وشرطه) أي شرط افتراض أدائها (حولان الحول) وهو في ملكه .... (‌أو ‌نية ‌التجارة) ‌في ‌العروض، إما صريحا ولا بد من مقارنتها لعقد التجارة كما سيجيء، أو دلالة بأن يشتري عينا بعرض التجارة۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ کے مستحق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک تولہ سے زائد سونے پر زکوٰۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مقروض پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ ادا نہ کرنا اور بہانے کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گھر یا دکان تعمیر کرنے کی غرض سے خریدے گئے پلاٹوں پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گھریلو ضرورت کے لیے استعمال ہونے والے جانوروں پر زکوۃ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک تولہ سونے پر زکاۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر کو قرض دیے ہوئے سونے پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکاۃ کا مال چوری ہو جائے تو زکاۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قرض لے کرکاروبار کرنے کی صورت میں زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بی سی (کمیٹی) میں زکوٰۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قرض دیے ہوئے پیسوں پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی اور زکوۃ کے نصاب میں فرق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قرض پر دی ہوئی رقم پر زکوٰۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کرایہ کے بلڈنگ پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پہلے سے دیے گئے قرض کا زکوۃ میں حساب کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جس کی رقم قرضوں میں پھنسی ہو اس کا زکوۃ لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سونے اور چاندی میں سے کس کو زکوٰۃ کے نصاب کا معیار بنایا جائے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
28.50 گرام سونے پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زیورات بیٹیوں کے نام کرنے سے زکوة کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کے پاس ایک تولہ سونا اور شوہر کی ملکیت میں دو لاکھ کمیٹی کے پیسوں پر زکوٰۃ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ضرورت کی چیزوں پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کمیٹی وصول کرنے کے بعد اس پیسوں پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پھیری کی نیت سے خریدے گئے رکشوں پر زکوٰۃ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صدقہ میں دیے گئے پیسوں میں زکوٰۃ کی نیت کرنا