عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

بی سی (کمیٹی) میں زکوٰۃ کا حکم

فتوی نمبر : 339 0000-00-00 59 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! ایک مسئلے کے متعلق وضاحت چاہیے تھی کہ دو بھائیوں نے ایک کمیٹی ڈالی، جس کی مجموعہ رقم دو لاکھ بیس ہزار روپے تھی اور ایک بھائی کے حصے میں ایک لاکھ دس ہزار روپے آنے تھے، کمیٹی کا جو دورانیہ تھا وہ تقریبا 35 مہینے تھا تو اس میں زکوۃ کا کیا حکم ہے؟ اور دوسرا یہ کہ جو کمیٹی ڈالی جاتی ہے چاہے وہ پانچ سال کی ہو 10 سال کی ہو یا اس سے کم ہو تو اس میں زکوۃ ہوگی یا نہیں ہوگی ؟ براہ کرم وضاحت فرما دیں جزاکم اللہ خیر

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

(بی سی )کمیٹی میں جتنی رقم(قسطیں) جمع کروائی جا چکی ہے، اگر وہ رقم تنہا یا دوسرے اموال کے ساتھ مل کر زکاۃ کے نصاب یعنی ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کو پہنچ جاتی ہے تو اس رقم کی زکاۃ ادا کی جائے گی، مثلاً: ایک شخص کمیٹی میں چالیس ہزار ادا کر چکا ہے اور وہ پہلے سے صاحبِ نصاب ہے تو زکاۃ اداکرتے وقت چالیس ہزار کی رقم کو بھی شامل کرکے زکاۃ ادا کی جائے گی اور اگر وہ پہلے سے صاحب نصاب نہیں اور کمیٹی میں جمع کردہ رقم زکاۃ کے نصاب کے برابر نہیں تو اس رقم پر زکاۃ لازم نہیں ہوگی۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں دونوں بھائیوں میں سے جو بھائی صاحب نصاب ہو وہ زکوٰۃ ادا کرتے وقت اپنے حصے کی جمع کروائی گئی رقم بھی نصاب میں شامل کر لے اور جو پہلے سے صاحب نصاب نہیں اور نہ ہی کمیٹی میں جمع شدہ رقم اور اپنی ملکیت میں موجود دوسری رقم ملا کر صاحب نصاب بن سکتا ہو تو اس پر زکوٰۃ لازم نہیں ہوگی۔

الدرالمختار:(2/305،ط: دارالفکر)* "إنّ الدیون عند الإمام ثلاثة: قوي و متوسط و ضعیف، فتجب زکاتھا إذا تمّ نصابًا و حال الحول لکن لافورًا، بل عند قبض أربعین درهمًا من الدین القوي کقرض وبدل مال تجارۃ، فکلّما قبض أربعین درهمًا یلزمه درھم الخ *الهندية:(1/ 172،ط: دارالفکر)* "(ومنها الفراغ عن الدين) قال أصحابنا -رحمهم الله تعالى-: كل دين له مطالب من جهة العباد يمنع وجوب الزكاة سواء كان الدين للعباد كالقرض و ثمن البيع و ضمان المتلفات و أرش الجراحة، و سواء كان الدين من النقود أو المكيل أو الموزون أو الثياب أو الحيوان وجب بخلع أو صلح عن دم عمد، وهو حال أو مؤجل أو لله - تعالى - كدين الزكاة ... تجب في كل مائتي درهم خمسة دراهم، وفي كل عشرين مثقال ذهب نصف مثقال مضروبًا كان أو لم يكن مصوغًا أو غير مصوغ حليًّا كان للرجال أو للنساء تبرًا كان أو سبيكةً، كذا في الخلاصة. *الفقه الاسلامي وادلته:(1831/3،ط: دارالفکر)* وقال الصاحبان: الدیون كلها سواء وكلها قویه تجب الزكوٰة فیها قبل القبض (إلی قوله) لان تلك الدیون ما عدا الدیه ملك لصاحبها لا یطالب بالاداء للحال وانما عند القبض.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ کے مستحق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک تولہ سے زائد سونے پر زکوٰۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مقروض پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ ادا نہ کرنا اور بہانے کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گھر یا دکان تعمیر کرنے کی غرض سے خریدے گئے پلاٹوں پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گھریلو ضرورت کے لیے استعمال ہونے والے جانوروں پر زکوۃ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک تولہ سونے پر زکاۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر کو قرض دیے ہوئے سونے پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکاۃ کا مال چوری ہو جائے تو زکاۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قرض لے کرکاروبار کرنے کی صورت میں زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بی سی (کمیٹی) میں زکوٰۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قرض دیے ہوئے پیسوں پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی اور زکوۃ کے نصاب میں فرق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قرض پر دی ہوئی رقم پر زکوٰۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کرایہ کے بلڈنگ پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پہلے سے دیے گئے قرض کا زکوۃ میں حساب کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جس کی رقم قرضوں میں پھنسی ہو اس کا زکوۃ لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سونے اور چاندی میں سے کس کو زکوٰۃ کے نصاب کا معیار بنایا جائے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
28.50 گرام سونے پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زیورات بیٹیوں کے نام کرنے سے زکوة کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کے پاس ایک تولہ سونا اور شوہر کی ملکیت میں دو لاکھ کمیٹی کے پیسوں پر زکوٰۃ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ضرورت کی چیزوں پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کمیٹی وصول کرنے کے بعد اس پیسوں پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پھیری کی نیت سے خریدے گئے رکشوں پر زکوٰۃ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صدقہ میں دیے گئے پیسوں میں زکوٰۃ کی نیت کرنا