عبادات / حج و عمرہ / احرام کے مسائل

احرام کی حالت میں معذور کے لیے جوتے پہننے کا حکم

فتوی نمبر : 2405 0000-00-00 68 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب ! احرام کی حالت میں اگر کسی شخص کو بیماری یا تکلیف کی وجہ سے جوتے پہننے کی ضرورت پیش آئے تو اس کا شرعی حکم کیا ہے؟ کیا اس صورت میں کوئی فدیہ دینا لازم ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ مردوں کے لیے حالت احرام میں ایسے جوتے پہننا جائز نہیں جن میں دونوں ٹخنے، قدم کے درمیان ابھری ہوئی ہڈی اور ایڑھی سمیت پاؤں کے اوپر کا حصہ ڈھک جائے۔ ایسے جوتے پہننا جس میں دونوں ٹخنے ،قدم کے بیچ میں ابھری ہوئی ہڈی(جہاں عموما بال اگتے ہیں اور جوتے کے تسمے باندھے جاتے ہیں )، ایڑھی اور ایڑھی سے اوپر پاؤں کا حصہ کھلا ہو جائز ہے، البتہ اگر کسی عذر کی وجہ سے ایسے جوتے پہننے کی ضرورت پیش آئے کہ جن میں دونوں ٹخنے، قدم کے درمیان ابھری ہوئی ہڈی اور ایڑھی سمیت پاؤں کے اوپر کا حصہ ڈھک جائے تو اس کی گنجائش ہے، لیکن اس صورت میں اگر ایک دن یا رات یا اس سے زیادہ عرصہ ایسے جوتے پہنے رکھے تو اس پر دم لازم ہوگا اور اگر ایک دن سے کم عرصہ پہنے تو اس پر صدقہ لازم ہوگاـ

*صحيح البخاري :(رقم الحديث:366،ط:دارطوق النجاة)* عن ابن عمر قال: «سأل رجل رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: ‌ما ‌يلبس ‌المحرم؟ فقال: لا يلبس القميص، ولا السراويل، ولا البرنس، ولا ثوبا مسه الزعفران، ولا ورس، فمن لم يجد النعلين فليلبس الخفين، وليقطعهما حتى يكونا أسفل من الكعبين. *الشامية: (2/ 490،ط:دارالفكر)* (‌وخفين ‌إلا ‌أن ‌لا ‌يجد ‌نعلين ‌فيقطعهما أسفل من الكعبين) عند معقد الشراك» قوله فيقطعهما) أما لو لبسهما قبل القطع يوما فعليه دم وفي أقل صدقة لباب (قوله أسفل من الكعبين) الذي في الحديث وليقطعهما حتى يكونا أسفل من الكعبين، وهو أفصح مما هنا ابن كمال والمراد قطعهما بحيث يصير الكعبان وما فوقهما من الساق مكشوفا لا قطع موضع الكعبين فقط..
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت احرام میں ایک دوسرے کے بال کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میقات کے اندر رہنے والے کا حرم جانے کی صورت میں احرام باندھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام میں میل کچیل دور کرنے کے لیے غسل کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام کی حالت میں خوشبودار بسکٹ کھانےکاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام کی چادروں کے کناروں پر سلائی کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جدہ جانے والے کے لیے احرام باندھنے کی جگہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حدود حرم میں بغیر احرام کے داخل ہونا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام کی حالت میں حائضہ کےلیےجائز وناجائز افعال
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حدود حرم میں بغیر احرام کے داخل ہونا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوبارہ عمرہ ادا کرنے کے لیے احرام دھونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام باندھنے سے پہلے بدن پر خوشبو لگانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام کی حالت میں نسوار لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت احرام میں کن جانوروں کا قتل جائز ہے اور جوں مارنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام کی حالت میں سگریٹ پینےکاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ٹیوبلر احرام پہننے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام کی حالت میں چہرےکاپردہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تلبیہ سے پہلے احرام پر خوشبو لگانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سفید رنگ کے علاوہ کسی اور رنگ کا احرام پہننے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام کی حالت میں عورت کا زیورات پہننےکاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حیض کی حالت میں احرام باندھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت احرام میں فوت ہونے والے کا چہرہ ڈھانپنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام کی حالت میں احرام کی مضبوطی کے لیے بیلٹ باندھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت احرام میں انڈر ویئر پہننا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت احرام میں گھڑی پہننے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عمرے کی سعی سے پہلے احرام کھول دینا